حیدرآباد میں ڈینگی سے 17 سالہ طالب علم کی ہلاکت کے واقعے پر سول اسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ جاں بحق نوجوان حسنین کے والد کی مدعیت میں مارکیٹ تھانے میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق حسنین پری میڈیکل کا طالب علم تھا اور اسے 18 اکتوبر کو ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ مدعی نے الزام عائد کیا کہ اسپتال کے عملے نے شدید بخار اور کمزوری کے باوجود مریض کو گھنٹوں تک وہیل چیئر پر بٹھائے رکھا، جب کہ وارڈز میں مناسب بیڈ اور علاج کی سہولت فراہم کرنے میں بھی مجرمانہ غفلت برتی گئی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اسپتال عملے کی عدم توجہی، تاخیر اور علاج میں لاپرواہی کے باعث حسنین کی حالت بگڑتی چلی گئی، جس کے نتیجے میں وہ 22 اکتوبر کو دم توڑ گیا۔ مدعی نے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار طبی عملے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے بعد ڈینگی کے کیسز میں کمی

راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی سے ڈینگی کے حملوں میں کمی آنے لگی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے رواں سیزن میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 1232 ہوگئی۔ مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 37 سے زائد مریض زیر علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔ راولپنڈی میں 19 ہزار 198 مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے۔ رواں سیزن میں 18 ہزار 783 افراد کی اسکریننگ کی گئی۔ محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں تاحال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ رواں سال 60 لاکھ سے زائد عمارتوں کا معائنہ کیا گیا جس میں1 لاکھ 92 ہزار سے زائد گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ 26 ہزار 83 کے قریب مقامات کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا جبکہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 ہزار 655مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1885 مقامات سیل کیے گئے اور خلاف ورزیوں پر 1 کروڈ 11 لاکھ 45 ہزار سے زائد جرمانے عائد کئے گئے۔ 

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی 25ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ
  • حیدرآباد، سول اسپتال میں غفلت کا نیا سانحہ، نوجوان کی موت کے خلاف قتل کا مقدمہ درج
  • حیدر آباد میں ڈینگی سے ہلاک نوجوان کے والد عدالت پہنچ گئے
  • کراچی، پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، ملزمان پولیس اہلکار ایف آئی اے کے حوالے
  • کراچی: پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت کا کیس، 2 پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع
  • رحیم یارخان: دہشتگرد کا علاج کرنے کے الزام میں ڈاکٹرز و عملے سمیت 6 افراد گرفتار
  • کراچی؛ پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت، ملزمان پولیس اہلکار ایف آئی اے کے حوالے
  • نوجوان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت کے مقدمے میں 2 پولیس اہلکاروں کا جسمانی ریمانڈ منظور
  • راولپنڈی میں موسم کی تبدیلی کے بعد ڈینگی کے کیسز میں کمی