وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت اہم جلاس
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران کو جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے اور انہیں کسی تاخیر کے بغیر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی منصوبے میں سستی، نا اہلی اور بلاجواز تاخیر پر سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔این ایچ اے ہیڈ کو آرٹرز میں ادار ے کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ شاہرات اور موٹرویز کی تعمیر و مرمت اور توسیع کے منصوبوں کو تیزی کے ساتھ مکمل ہونا چاہیے، گوادر پورٹ کو منسلک کرنے والی مرکزی شاہراہ کو مارچ 2026تک مکمل کیا جائے۔
اسی طرح بلوچستان کی ہوشاب،آواران اور نال کی اہم ترین شاہراہ پر بھی کام تیز کیا جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کو جلد از جلد مکمل کرنے اور اٴْس کی معیاری تعمیر کے ساتھ ساتھ گرین ایریاز بنانے اور وہاں شجر کاری کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کے پی کے میں مانسہرہ،ناران، جھال کنڈکی ایکسپریس وے پر کام کی رفتارتیز کرنے کی ہدایت کی۔
عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی شاہراہوں کے اطراف بلا امتیاز کاروائی کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات ہٹانے اور اس ضمن میں عملدرآمد کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے کہا۔انہوں نے کہا کہ بڑی شاہرات کے منصوبوں کا افتتاح خود وزیر اعظم کریں گے جس کے لئے وہاں منصوبوں کو ہر لحاظ سے مکمل ہونا چاہیے۔انہوں نے اپنے حالیہ دورے کی روشنی میں مری ایکسپریس وے پر سیاحوں کی ضروریات کے مطابق ریسٹ ایریاز بنانے کی ہدایت کی جہاں فیملی واشرومز سمیت "ریفریشمنٹ" کا بھی بندوبست ہو۔ وفاقی وزیر مواصلات نے ملک بھر میں این ایچ اے کی شاہراہوں کے اطراف موجودہ جگہوں کا سروے کرنے اور انہیں علاقے کی ضروریات کے مطابق نئے سرے سے کانٹریکٹ پر دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو این ایچ اے کے ریونیو امور سمیت اہم معاملات پر بریفنگ دی گئی جس پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ٹول پلازوں کی طرح این ایچ اے کے تمام منصوبوں کو کھلی نیلامی کیلئے پیش کیا جائے تاکہ ہر شہری اس عمل میں حصہ لے سکے۔انہوں نے اس ضمن میں عوامی آگاہی کے لئے تشہیری مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔وفاقی سیکرٹری مواصلات اور سی ای او این ایچ اے کے علاوہ لاہور،کراچی، کوئٹہ اور پشاور سے سینئر افسران نے ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کی اور اپنے اپنے زونز میں این ایچ اے کے منصوبوں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ ***۔۔۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان ایچ اے کے کی ہدایت کی انہوں نے
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت ضم اضلاع میں امن و امان کی صورتحال بارے اجلاس ، اے پی سی بلانے کا فیصلہ
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت ضم اضلا ع میں امن وامان کی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں منعقد ہوا جس میں دہشت گردی کے خاتمے کےلئے تمام مکاتبِ فکر اور عوام کا مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کےلئے آل پارٹیز کانفرنس بُلانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔ کانفرنس میں شرکت کےلئے تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمنٹری لیڈرز کو دعوت نامے ارسال کئے جائیں گے۔ اجلاس میں حکومتی نمائندہ وفدتشکیل دینے کا بھی فیصلہ ہوا جو تمام علاقوں کا دورہ کرکے عوامی مشاورت کے سلسلے کو مزید تیز کریگااجلاس میں متعلقہ صوبائی کابینہ اراکین اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک ہوئے۔(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ سیاست سے بالاتر ہوکر تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم سے امن وامان کے قیام کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں اور عوامی نمائندے یک زبان ہوکر دہشت گردی کے خاتمے کی حکمت عملی کا اطلاق یقینی بنائیں۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ معنی خیز اقدامات ،باہمی مشاورت اور متفقہ فیصلوں کے ذریعے ہی دائمی امن قائم ہوسکتا ہے۔