نیب کا اداروں میں کرپشن کرپٹ پریکٹس کیخلاف آگاہی کمیونٹی بلڈنگ سوسائٹیز کے قیام کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT
قومی احتساب بیورو (نیب) نے وفاقی و صوبائی اداروں میں کرپشن کرپٹ پریکٹس کے خلاف آگاہی کمیونٹی بلڈنگ سوسائٹیز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب نے تمام وفاقی صوبائی اداروں کو سی بیز تشکیل دینے کے لیے ٹی او آر جاری کردئیے، اس کا مقصد تمام اداروں میں کرپشن فری پاکستان کی منزل کو حاصل کرنا ہے۔
سرکاری افسران اور ملازمین کو کرپشن کے خلاف آگاہی کو فروغ دینے کے لیے لیکچرز ورکشاپس سیمینار کا اہتمام کیا جائے گا، کرپشن کو ختم کرنے کے لیے دستاویزی معیشت کو فروغ دینے پر زور دیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اہل کاروں کے کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ڈی جی این سی سی آئی اے کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد:این سی سی آئی اے کے اہل کاروں کے خلاف کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ادارے میں بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے نے اب تک درج ہونے والی تمام ایف آئی آرز اور انکوائریز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔
ڈی جی نے ہدایت جاری کی ہے کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے اب تک جتنی جائیدادیں، گاڑیاں اور دیگر پراپرٹیز سیل کی گئی ہیں، ان کی تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے۔
اس سلسلے میں تمام زونز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درج شدہ کیسز اور ایف آئی آرز کی مکمل تفصیلات 3 نومبر تک جمع کرائیں تاکہ ادارے کی کارروائیوں کا جامع جائزہ لیا جا سکے۔