اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) چیئرمین وزیراعظم کے یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے قومی ترقی میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تیاریوں کو تیز تر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام نے نوجوانوں کی ترقی کے عزم کو مزید مضبوط بناتے ہوئے دو اہم سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔

ایک جانب وزیراعظم آفس میں وزیراعظم کے یوتھ پروگرام اور "اینیبلرز" کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے تو دوسری جانب نیشنل یوتھ گیمز سے متعلق دوسرا اعلیٰ سطحی اجلاس وزارت بین الصوبائی رابطہ میں منعقد ہوا۔ دونوں اجلاسوں کی صدارت چیئرمین وزیراعظم کے یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کی جن کے ہمراہ سرکاری و نجی شعبے کے اہم عہدیداران اور شراکت دار شریک تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس میں وزیراعظم کے یوتھ پروگرام اور اینیبلرز کے مابین سٹرٹیجک شراکت داری کو باضابطہ شکل دی گئی جس کا مقصد 4ایز فریم ورک تعلیم، روزگار، شمولیت اور ماحول کے تحت نوجوانوں کے لئے مواقع میں وسعت پیدا کرنا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت اینیبلرز نوجوانوں کی مہارت سازی، انٹرن شپس، ملازمتوں کے مواقع فراہم کرے گا اور وزیراعظم کے ڈیجیٹل یوتھ ہب کے ذریعے ان معلومات کو نوجوانوں تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔

دونوں فریقین نے "ینگ انٹرپرینیور فیسٹ" کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا جو نوجوان کاروباری افراد کو اپنے خیالات پیش کرنے اور صنعت کے ماہرین سے سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس شراکت داری کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے سکالرشپس، رہنمائی پروگرام اور قائدانہ صلاحیتیں بڑھانے والے اقدامات کئے جائیں گے۔ دونوں ادارے باہمی برانڈنگ، سوشل میڈیا مہم، اور عوامی آگاہی کے ذریعے وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کے مختلف اقدامات کو ملک گیر سطح پر اجاگر کریں گے۔

اسی دن نیشنل یوتھ گیمز کے حوالے سے دوسرا اعلیٰ سطحی اجلاس وزارت بین الصوبائی رابطہ میں منعقد ہوا جو اس ایونٹ کی تیاریوں کے حوالے سے پہلا اجلاس مکمل ہونے کے بعد ترتیب دیا گیا تھا۔ یہ گیمز وزیراعظم کے یوتھ پروگرام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ستمبر 2025 میں منعقد ہوں گے جن میں 14 سے 17 سال کی عمر کے نوجوان 15 سے زائد کھیلوں میں حصہ لیں گے۔

یہ پاکستان میں 1948 کے بعد پہلی بار قومی سطح کا ایسا یوتھ سپورٹس ایونٹ ہوگا۔اجلاس میں کھلاڑیوں کے انتخاب، علاقائی مقابلوں کی ترتیب، مقامات کی تیاری، بین الادارہ جاتی تعاون اور دیگر اہم انتظامی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی، سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن محمد خالد محمود، تمام صوبوں کے ڈائریکٹر جنرلز، ہائر ایجوکیشن کمیشن ، نیوٹیک اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں شفافیت، میرٹ، اور مساوی مواقع پر خاص زور دیا گیا۔چیئرمین وزیراعظم کے یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے قومی ترقی میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور تیاریوں کو تیز تر کرنے کی ہدایت دی۔ تمام شرکاء نے اس حکومتی اقدام کو سراہا اور اس کی کامیابی کے لئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔یہ دونوں اہم سرگرمیاں نوجوانوں کی شمولیت، ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی، کھیلوں کے فروغ، اور پائیدار ترقی کے لئے نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیراعظم کے یوتھ پروگرام یوتھ پروگرام اور نوجوانوں کی کے ذریعے کرنے کی کے لئے

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا