عظمیٰ بخاری کا محرم الحرام کے انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے جھنگ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
محرم الحرام کے انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جھنگ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ محرم کے دوران حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، جلوسوں کے مقررہ روٹس میں کسی قسم کی تبدیلی قابل قبول نہیں ہوگی، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے محرم الحرام کے انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے جھنگ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی، جس میں انتظامی افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان اور مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم کے دوران حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، جلوسوں کے مقررہ روٹس میں کسی قسم کی تبدیلی قابل قبول نہیں ہوگی، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام صبر، تحمل اور رواداری کا پیغام دیں تاکہ محرم کے دوران امن و ہم آہنگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے جلوسوں کے راستوں پر روشنی، پانی کے چھڑکاؤ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ہدایت دی کہ ان امور میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔ عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اکاؤنٹس کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور مذہبی انتشار پھیلانے والوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔
دورے کے دوران وزیر اطلاعات نے سیف سٹی اتھارٹی کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں محرم الحرام کے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، بعد ازاں انہوں نے جھنگ سٹی میں جلوسوں کے 3.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محرم الحرام کے وزیر اطلاعات کے انتظامات جلوسوں کے کے دوران
پڑھیں:
لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ
لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب کے وزیر صحت اور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اعلان کیا ہے کہ بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں آنے والے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کیے جائیں گے۔
انہوں نے یہ اعلان پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے ساتھ آئندہ تہواروں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
خواجہ سلمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے تمام انتظامات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ہر مذہب اور فرقہ بابا گرو نانک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ننکانہ صاحب آنے کا مقصد سکھ برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سکھ یاتریوں کی حفاظت اور بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں کو یاتریوں کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہیے۔ ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز معیاری صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں گے، جب کہ خوراک اور دیگر سہولیات بلاتعطل رہیں گی۔
انہوں نے جشن کے حوالے سے بہترین انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی بھی تعریف کی۔