دورے کے دوران متعلقہ حکام نے جلوسوں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے انتظامات سے وفد کو آگاہ کیا۔ مرکزی انجمن امامیہ نے ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ محرم کے ایام میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جائے گی۔ اسلام ٹائمز مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے وفد نے الفا کنٹرول روم تحصیل آفس گلگت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ وفد نے چھ محرم تا روزِ عاشورہ (10 محرم) تک نکلنے والے جلوسوں کے روٹس کے نقشے اور سکیورٹی اقدامات کا بغور معائنہ کیا۔ دورے کے دوران متعلقہ حکام نے جلوسوں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے انتظامات سے وفد کو آگاہ کیا۔ مرکزی انجمن امامیہ نے ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ محرم کے ایام میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انجمن امامیہ جلوسوں کے

پڑھیں:

ڈپٹی کمشنر مٹیاری کا کرنل کاشف اورپولیس کے ہمراہ فلیگ مارچ کا معائنہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مٹیاری(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے پاک آرمی کے کرنل کاشف اور پولیس کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلے میں ضلع مٹیاری میں فلیگ مارچ اور اسپاٹ وزٹس کیے۔ڈپٹی کمشنر یوسف شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان، صفائی، روشنی، پینے کے پانی، میڈیکل کیمپس، ایمبولینس، لوڈشیڈنگ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ 7 انتہائی حساس اور 20 حساس امام بارگاہوں اور جلوسوں کے مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان مقدس ایام کے دوران عوامی سہولیات میں کسی بھی قسم کی کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ اداروں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے انجام دیں، بصورت دیگر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا, ضلع کے مختلف شہروں میں امام بارگاہوں، جلوسوں کے راستوں اور دیگر اہم مقامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران کے ہمراہ جلوسوں کی سیکیورٹی، صفائی، روشنی، پانی، ایمبولینس کی دستیابی، سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی اور موبائل پیٹرولنگ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • عظمیٰ بخاری کا محرم الحرام کے انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے جھنگ کا دورہ
  • چوہدری انوارالحق کا مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری مظفرآباد کا رات گئے اچانک دورہ
  • عظمیٰ بخاری کادورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ،محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
  • ڈپٹی کمشنر مٹیاری کا کرنل کاشف اورپولیس کے ہمراہ فلیگ مارچ کا معائنہ
  • وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
  • صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھرکا دورہ ملتان ، محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا
  • وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت سی پیک کا 81 واں اجلاس ، 14ویں جے سی سی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
  • پاراچنار، محرم کے حوالے سے انجمن حسینیہ کا اجلاس
  • امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کا اجلاس عاملہ