7محرم الحرام ؛ سیکورٹی انتظامات مکمل ؛آج 99جلوس 424مجالس ہوں گی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
سٹی42: آج 7 محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں 424 مجالس اور 99 جلوس برآمد ہوں گے۔ لاہور پولیس کے ترجمان کے مطابق ان تمام مجالس و جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 6800 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کے لیے بھرپور اور مربوط سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کے لیے سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، سنیپ چیکنگ اور داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی جاری ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری
مزید بتایا گیا ہے کہ تمام جلوسوں کی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے براہ راست مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی کی جا سکے۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے واضح کیا ہے کہ وال چاکنگ اور اشتعال انگیز مواد کی تشہیر پر مکمل پابندی ہے اور اس کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
اداکارہ شیفالی نے موت سے قبل کونسی میڈیسن کھائی؟ قریبی دوست نے بتا دیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
عظمیٰ بخاری کادورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ،محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
لاہور،فیصل آباد (نیوز رپورٹر+نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا اور ڈی سی آفس میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔ کمشنر فیصل آباد مریم خان، آر پی او ذیشان اصغر، ڈپٹی کمشنر محمدنعیم سندھو، ڈی پی او عبادت نثار، منتخب نمائندگان، لیگی رہنما ایوب خان گادھی، قدیر اعوان، راحیل انور، حارث امجد اور عقبہ وڑائچ شریک ہوئے۔ عظمیٰ بخاری نے سکیورٹی ودیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت پنجاب عزاداروں کو مکمل تحفظ اور تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوںنے مرکزی امام بارگاہ، جلوس کے روایتی راستوں، مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سکیورٹی‘صفائی اور سبیلوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تمام مکاتبِ فکر کا اتحاد قابل تحسین ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ سوشل میڈیا پر شرانگیز اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔ علماء منبر و محراب سے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کا پیغام دیں۔آخر میں جلوس کے منتظمین نے بہترین انتظامات پر وزیراعلیٰ مریم نواز اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا شکریہ ادا کیا۔