data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

مٹیاری(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے پاک آرمی کے کرنل کاشف اور پولیس کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلے میں ضلع مٹیاری میں فلیگ مارچ اور اسپاٹ وزٹس کیے۔ڈپٹی کمشنر یوسف شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان، صفائی، روشنی، پینے کے پانی، میڈیکل کیمپس، ایمبولینس، لوڈشیڈنگ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ 7 انتہائی حساس اور 20 حساس امام بارگاہوں اور جلوسوں کے مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان مقدس ایام کے دوران عوامی سہولیات میں کسی بھی قسم کی کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ اداروں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے انجام دیں، بصورت دیگر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا, ضلع کے مختلف شہروں میں امام بارگاہوں، جلوسوں کے راستوں اور دیگر اہم مقامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسران کے ہمراہ جلوسوں کی سیکیورٹی، صفائی، روشنی، پانی، ایمبولینس کی دستیابی، سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی اور موبائل پیٹرولنگ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جیلٹ پاکستان کا اسٹاک مارکیٹ سے انخلا کا جائزہ لینے کا عندیہؔ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام ا ٓباد(کامرس ڈیسک) جیلٹ شیور پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اپنی پیرنٹ کمپنی پروکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی)کی جانب سے اپنی عالمی تنظیم نو کی حکمتِ عملی کے تحت پاکستان میں کاروبار بند کرنے کے فیصلے کے بعد ممکنہ طور پر اسٹاک مارکیٹ سے اپنے انخلا (ڈی لسٹنگ)کا جائزہ لے گی۔کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ جیلٹ پاکستان جلد ہی بورڈ اجلاس بلائے گی تاکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ممکنہ انخلاس سمیت کاروبار کی بندش کے لیے درکار اقدامات کا جائزہ لے۔

کامرس ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین