data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(نمائندہ جسارت)محکمہ موسمیات سندھ کے ارلی وارننگ سینٹر نے مون سون الرٹ جاری کر دیا۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مون سون کے درمیانے درجے کے ہوائیں صوبے کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ کراچی میں 3 روز کے دوران مطلع زیادہ تر ابرآلود، مرطوب جبکہ رات و صبح میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔ تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص اور سانگھڑ کے اضلاع میں آج سے 04 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، دادو، خیرپور، سکھر اور لاڑکانہ کے اضلاع میں ہلکی بارش/بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ : ڈینگی سے 2 خواتین سمیت مزید 3 افراد جاں بحق

محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ صوبے میں ڈینگی کے مزید 3 مریض انتقال کر گئے ہیں، جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، جس کے بعد اس سال مجموعی اموات 36 ہو گئی ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں ایک 50 سالہ مرد اور ایک 80 سالہ خاتون، جبکہ کراچی میں ایک 55 سالہ خاتون انتقال کر گئی ہیں۔محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 180 نئے مریض داخل ہوئے، جن میں سے 113 سرکاری ہسپتالوں اور 57 نجی ہسپتالوں میں داخل کیے گئے۔اس وقت صوبے بھر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں 241 مریض زیر علاج ہیں، کراچی ڈویژن میں 44 مریض سرکاری ہسپتالوں میں داخل ہوئے، حیدرآباد میں 35 اور دیگر اضلاع سے 34 مریض داخل ہوئے۔محکمے نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 5 ہزار 229 ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 774 مثبت آئے، اسی دوران 191 مریض صحتیاب ہو کر ہسپتالوں سے ڈسچارج ہوئے۔صحت کے حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کریں، مچھروں کی افزائش کے مقامات ختم کریں اور علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر طبی امداد حاصل کریں۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ میں برف باری کا خطرہ‘ زرد انتباہ جاری
  • برطانیہ شدید سردی کی لہر؛ برف باری کی زرد وارننگ،ہیلتھ الرٹ جاری
  • برطانیہ بھر میں برف باری کی زرد وارننگ جاری
  • اوورسیز پاکستانیوں بالخصوص برطانیہ میں مقیم افراد کیلئے نادرا الرٹ جاری
  • سندھ میں ڈینگی کے وار، مزید 3 مریض چل بسے
  • سندھ : ڈینگی سے 2 خواتین سمیت مزید 3 افراد جاں بحق
  • سندھ میں ڈینگی سے مزید 3 مریض جاں بحق
  • کراچی میں آج موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان
  • جامعات، مدارس کے طلبہ کا پاکستان رینجرز کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ
  • روہڑی سرکل ٹیم کی کروڑوں روپے منشیات برآمد کرنے پرمبارکباد