پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے صوبے میں 5 تا 11 جولائی موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق بارشوں کے باعث باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم ، کوہاٹ اور ہنگو کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

الرٹ کے مطابق موسلادھار بارشوں سے پشاور، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ جبکہ دریائے چترال، دریائے سوات، دریائے پنجگوڑہ اور دریائے کابل میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

الرٹ کے مطابق بارشوں کے باعث ایبٹ آباد، بٹ گرام، بونیر، دیر، چترال، شانگلہ، کوہستان، ملاکنڈ، مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق تمام اضلاع کو ہنگامی اقدامات کرنے کےلیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: الرٹ کے مطابق

پڑھیں:

راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ: ریسکیو 1122 کے مختلف مقامات پر اعلانات 

راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرکے پیش نظر ریسکیو 1122 کی جانب سے شہر کے مختلف پوائنٹس پر اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اعلانات شہریوں کی آگاہی سے سائرن بجانے والے 10 پوائنٹس سے کئے گئے، شہریوں کو سیلابی صورتحال سے بچاؤ کیلئے اعلانات کئے گئے 

اعلان  میں کہا گیا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے، دریاؤں ، ندی نالوں کے قریب دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، دریاؤں نہروں ندی نالوں میں نہانے ، تہرنے یا جمع ہونے پر مکمل پابندی ہے ۔ 

خاص طور پر بچوں کو پانی کے قریب جانے سے منع کریں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر کال کریں، یہ پیغام آپ کی جان کی حفاظت کیلئے ہے براہ مہربانی اس پر سختی سے عمل کریں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش کا الرٹ جاری
  • خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش کا الرٹ جاری
  • پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ،الرٹ جاری
  • پختونخوا میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ
  • پختونخوا میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارشوں  کی پیشگوئی، ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ
  • پختونخوا میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی، ندی نالوں اور دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ
  • کراچی، حیدرآباد میں 2 تا 5 جولائی شدید بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • کراچی اور حید آباد میں 2 تا 5 جولائی شدید بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ
  • راولپنڈی میں اربن فلڈنگ کا خطرہ: ریسکیو 1122 کے مختلف مقامات پر اعلانات