---فائل فوٹو

مورو کے قریب دریائے سندھ میں 2 سالہ بیٹی سمیت چھلانگ لگانے والی خاتون کی لاش مقامی غوطہ خوروں نے نکال لی جبکہ بچی کی تلاش جاری ہے۔

مورو کے ایس ایچ او کے مطابق گاؤں لغاری بجارانی کی خاتون نے غربت اور گھریلو مسائل کے باعث اپنی 2 سالہ بیٹی سمیت دریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

خاتون کی لاش مقامی غوطہ خوروں نے نکالی جبکہ بچی کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا شوہر ڈیڑھ ماہ قبل ہونے والے مورو احتجاج واقعے کی وجہ سے گرفتار ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

98 سالہ خاتون کی لیونل میسی کو شادی کی پیشکش؛ فٹبالر کا ری ایکشن وائرل

فٹبال کے بادشاہ لیونل میسی کے چاہنے والوں کی کمی نہیں، مگر اس بار ان کی ایک 98 سالہ منفرد مداح نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

’گینگسٹر گرینی‘ کے نام سے مشہور اس دادی نے نہ صرف میسی کو شادی کی پیشکش کی بلکہ اس لمحے کو اسٹیڈیم اور سوشل میڈیا دونوں پر یادگار بنا دیا۔

یہ دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انٹر میامی فیفا کلب ورلڈ کپ کے آخری گروپ اسٹیج میچ میں پالمیراس کے خلاف میدان میں اتر رہی تھی۔ میچ شروع ہونے سے کچھ لمحے پہلے میسی وارم اپ کر رہے تھے کہ ان کی نظر ایک ہاتھ سے بنے بینر پر پڑی، جس پر لکھا تھا: ’’میسی، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟‘‘

یہ کوئی عام بینر نہیں تھا بلکہ 98 سالہ پالین کینا کا محبت بھرا پیغام تھا، جنہیں دنیا ’گینگسٹر گرینی‘ کے نام سے جانتی ہے۔ اس بینر کو دیکھ کر میسی کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی، اور اگرچہ انہوں نے ہاتھ کے اشارے سے خوش اخلاقی سے انکار کیا، مگر ان کے چہرے کی خوشی سب کچھ بیان کرگئی۔

پالین کینا کوئی عام دادی نہیں بلکہ انٹرنیٹ سنسیشن ہیں، جو اپنے نواسے راس اسمتھ کے ساتھ اکثر بڑے اسپورٹس ایونٹس میں نظر آتی ہیں۔ چاہے وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا مقابلہ ہو یا این ایف ایل کا میچ، ’گینگسٹر گرینی‘ ہر جگہ اپنی موجودگی سے سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

اس بار بھی انہوں نے اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں فینز کا نہیں بلکہ خود لیونل میسی کا دل جیت لیا۔ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ’گینگسٹر گرینی‘ پہلے ہی سوشل میڈیا پر مقبول تھا، مگر میسی کو شادی کی اس پیشکش کے بعد ان کے فالورز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • معمر خاتون کے ریپ اور قتل کے 92 سالہ مجرم کو عمر قید کی سزا، 58 سال بعد انصاف کی جیت کیسے ہوئی؟
  • مقبوضہ کشمیر،70 سالہ بزرگ سیاح خاتون کےساتھ زیادتی
  • باپ نے بیٹی کو بچانے کیلئے سمندر میں چھلانگ لگا دی 
  • بیٹی کو بچانے کیلئے باپ نے کروز شپ سے سمندر میں چھلانگ لگادی، جہاز کے عملے کا حیران کن اقدام
  • مون سون کی پہلی بارش میں کراچی کا بُرا حال، کئی سڑکیں اور علاقے زیرآب،حادثات میں2 بچوں سمیت3 افراد جاں بحق
  • کنوارے شہری کو میرج سرٹیفیکیٹ موصول، بیوی کا نام دیکھ کر شہری اور پریشان ہوگیا
  • 5 سالہ بیٹی کو قتل کرنے والے باپ کی سزائے موت کےخلاف اپیل خارج
  • 98 سالہ خاتون کی لیونل میسی کو شادی کی پیشکش؛ فٹبالر کا ری ایکشن وائرل
  • بیوی پر شک؛ 5 سالہ بیٹی کو ذبح کرنیوالے سفاک باپ کی سزائے موت برقرار