پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں بجلی کا بل ٹھیک کرانے کے لیے آنے والی بزرگ خاتون پر لیسکو آفس میں سیکیورٹی گارڈ نے بدترین تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بل درست کرانے آئی خاتون منت سماجت کرتی رہی لیکن سیکیورٹی گارڈ نے ایک نہ سنی اور خاتون کو گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا۔

????ظلم کی انتہا۔ شیخوپورہ واپڈا آفس میں بزرگ خاتون کے ساتھ سکیورٹی کارڈ کا انسانیت سوز سلوک۔ بل زیادہ انے پر اور اسے درست کروانے آئی خاتون کو گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا۔ وہاں بیٹے شخص نے سکیورٹی گارڈ کو حکم دیا کہ اسکو باہر نکالو۔
خاتون منت سماجت کرتی رہی، مگر اس ملک میں ہر… pic.

twitter.com/5vVNk9ERGs

— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) July 1, 2025

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا، صارفین کا کہنا تھا کہ اس ملک میں ہر جگہ ظالم لوگ ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ساتھ کھڑے لوگ بےحسی سے دیکھ رہے ہیں اور کوئی روک تک نہیں رہا۔

اس پورے معاشرے کو ڈوب مرنا چاہیے جہاں یہ سب اور یوں ہوتا ہے????
اندازہ کریں ساتھ کھڑے لوگ بےحسی سے دیکھ رہے ہیں کوئ روک تک نہیں رہا

— Mohsin Raza Bhutta (@Excellence006) July 1, 2025

سعدیہ نامی صارف نے لکھا کہ اس بزرگ عورت کو انصاف چاہیے، ان کو وہ عزت دی جائے جو ہر عورت کا حق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ میں ملوث سیکورٹی گارڈ اور افسران کو سزا دی جائے تاکہ دوبار ایسا واقع پیش نہ آئے۔

@hinaparvezbutt @MaryamNSharif
اس بزرگ عورت کو انصاف چاہیے اور وہ عزت دی جائے جو ہر عورت ماں بہن کا حق ہے
اور سیکورٹی گارڈ اور افسران کو سز دی جائے جو دوبار آسیا واقع نہ ہو https://t.co/ZvfI72keX6

— Sayth Sadia Sumbal Ansari (@SadiaAn23996396) July 1, 2025

فاحد علی لکھتے ہیں کہ یہ انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔ اس کے کرداروں کو سخت سزا ملنی چاہیے۔

یہ نظام کب بدلے گا؟
یہ انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔ اس کے کرداروں کو سخت سزا ملنی چاہیے۔ ????????????

— Fahad Ali (@FahadAli64391) July 2, 2025

ایک ایکس صارف نے مطالبہ کیا کہ اس سیکیورٹی گارڈ کو نوکری سے فارغ کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

اس سیکیورٹی گارڈ کو پہلی فرصت میں نوکری سے فارغ کر کے اور اس کو قانون کے مطابق سزا دی جائے

— Majid_Ali_Mughal ???? (@MajidMughal01) July 1, 2025

علی مغل نے لکھا کہ یہ مریم نواز کا پنجاب ہے۔

Bilkul ya Maryam ka Panjab ha Yaha easy hi chly ga https://t.co/0HCQ3xrJRC

— AliMughal (@AliMughal2575) July 2, 2025

ذرائع کے مطابق واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ای واپڈا نے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور کہا ہے کہ کسی کے ساتھ بھی ایسا ناروا سلوک قبول نہیں۔ جبکہ ڈی پی او کے نوٹس پر سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بجلی کا بل پنجاب شیخو پورہ لیسکو آفس ویڈیو وائرل

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بجلی کا بل شیخو پورہ لیسکو آفس ویڈیو وائرل سیکیورٹی گارڈ گارڈ کو

پڑھیں:

کراچی؛ خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد کرنے کا مقدمہ، ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی:

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے گھر میں گھس کر خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد کرنے کے مقدمے میں 2 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی جج انعام اللہ پھلپوٹو کی عدالت نے گھر میں گھس کر خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد کرنے کے مقدمے میں 2 ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزمان شاہین اور یوسف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ غلط کیس والی دلیل بہت عام ہو چکی ہے، میڈیکل رپورٹ سے خاتون پر تشدد کی تصدیق ہوتی ہے۔ پولیس نے خاتون پر تشدد کے دوران پھٹے ہوئے کپڑے بھی اپنی تحویل میں لیے، یہ کوئی معمولی جھگڑا نہیں بلکہ ایک عورت کے وقار پر حملہ ہے۔ ملزمان کو ضمانت دی گئی تو وہ خاتون کو ڈرا دھمکا سکتے ہیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کے مطابق 70 فیصد مدعی خواتین ڈر کی وجہ سے پیچھے ہٹ جاتی ہیں۔ خاتون نے اپنے زخم دکھائے اب یہ عدالت کی زمہ داری ہے کہ وہ انصاف کو یقینی بنائے۔ کسی قوم کی طاقت کا پیمانہ دولت نہیں بلکہ وہ عورت کو دینے والی عزت ہے۔

درج مقدمے میں کہا گیا تھا کہ خاتون نے ملزم شاہین کو گھر کے دروازے پر غیر مناسب حرکت کرنے پر منع کیا، جس پر ملزم نے دوسرے ملزمان کے ساتھ ملکر گھر پر دھاوا بول دیا۔

وکیل صفائی کا موقف تھا کہ ملزمان پر غلط کیس بنایا گیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ ڈاکس میں عدالتی احکام کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے، ہمیں کوئی فکر نہیں، ہر وقت جواب دینے کیلیے تیار رہتے ہیں: سیکیورٹی ذرائع
  • بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے: سیکیورٹی ذرائع
  • کراچی: جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں گولی لگنے سے خاتون جاں بحق
  • کراچی: جناح اسپتال کے قریب فائرنگ، خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمی
  • خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد، ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد
  • گلشن اقبال: بحالی سینٹر میں معذور بچے پر تشدد‘ ٹیچر برطرف
  • کراچی؛ خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد کرنے کا مقدمہ، ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد
  • حج اسکیم 2025: بروقت قسط  جمع نہ کرانے والے حج پر نہیں جاسکیں گے
  • کراچی، گلشن اقبال میں اسپیشل بچوں کے اسکول میں بچے پر تشدد
  • نیشنل پریس کلب کے باہر اسلام آباد پولیس کا وکلا پر تشدد، گرفتاریاں