بلوچستان، ناقص کارکردگی پر 8 اضلاع کے ڈسٹرک ہیلتھ آفیسرز معطل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ناقص کارکردگی، غفلت اور صحت کی سہولیات میں رکاؤٹ پر آٹھ اضلاع کے ڈی ایچ اوز کو معطل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے صوبے کے 8 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ( ڈی ایچ اوز) کو ناقص کارکردگی پر معطل کر دیا گیا۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ناقص کارکردگی، غفلت اور صحت کی سہولیات میں رکاؤٹ پرمذکورہ ڈی ایچ اوز کو معطل کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کئے گئے افسران میں بلوچستان کے ضلع چاغی، کچھی، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، سبی، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ عبداللہ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز شامل ہیں۔ اعلامیہ میں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی ڈی ایچ اوز کو فوری طور پر عارضی چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ناقص کارکردگی ڈی ایچ اوز
پڑھیں:
برطانیہ بھر میں برف باری کی زرد وارننگ جاری
برطانیہ کے مختلف حصوں میں شدید سردی کی لہر برقرار، محکمہ موسمیات کی برطانیہ بھر میں برف باری کی زرد وارننگ جاری۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وارننگ پیر کی شام سے جمعہ تک مؤثر رہے گی، بالائی علاقوں میں رات کے وقت شدید برف باری کا امکان ہے۔
ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے شمالی انگلینڈ اور یارکشائر میں ایمبر کولڈ الرٹ جاری کردیے گئے۔
ہمبر اور مڈلینڈز میں یلو کولڈ ہیلتھ الرٹ جاری کیا گیا ہے، خراب موسم سے نمٹنے کیلئے مقامی کونسل کی جانب سے بھی خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔
ہائی ویز اتھارٹی نے ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔