---فائل فوٹوز

جمعیت علماء اسلام (ف) نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سینٹیر کامران مرتضیٰ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایکٹ کی بلوچستان اسمبلی سے منظوری پر تحفظات ہیں، ہر آئینی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرمین شپ ہمارے پاس تھی، چیئرمین کی غیرموجودگی میں بل پاس ہوا، مائنز اینڈ منرلز ایکٹ ختم ہو کر رہے گا، بلوچستان کی معدنیات پر وفاق کا حق منظور نہیں، وسائل بلوچستان کے لوگوں کے ہیں، حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔

’ہمارے اراکین سے دھوکا ہوا‘ بلوچستان منرلز ایکٹ 2025 اور خیبرپختونخوا منرلز بل 2025 ،18ویں ترمیم کے خلاف ہیں، رضا ربانی

اسلام آباد سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے.

..

دوسری جانب جے یو آئی (ف) بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ آج مائنز اینڈ منرلز ایکٹ بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، ہر فورم پر مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

مولانا عبدالواسع نے کہا کہ ایکٹ نافذ ہو گیا تو بلوچستان کے لوگ یہاں رہنے کے قابل نہیں رہیں گے، ہماری مخالفت کے باعث قومی اسمبلی، سینیٹ سے بلوچستان کا مائنز اینڈ منرلز بل واپس لیا گیا۔

مولانا عبدالواسع نے یہ بھی کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی منظوری کے دوران ہمارے اراکین سے دھوکا ہوا۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مائنز اینڈ منرلز ایکٹ

پڑھیں:

واسا میں 2 افسران کے تقرر و تبادلے

سٹی42: واسا میں 2 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کی ہدایت پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

عدیل شریف کو ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی واسا کا اضافی چارج سونپا گیا ہے، وہ اس وقت ڈائریکٹر آپریشنز شالیمار ٹاؤن تعینات ہیں۔
فیصل خرم کو ڈائریکٹر پی اینڈ ای واسا کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے، وہ اس وقت ڈائریکٹر آپریشنز عزیز بھٹی ٹاؤن کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرریاں عارضی بنیادوں پر کی گئی ہیں تاکہ ادارے کے انتظامی امور میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری

متعلقہ مضامین

  • ناسا کا طلبہ کے لیے چاند و مریخ روور چیلنج کا اعلان
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ 2 ہفتوں کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری
  • ہمارے ذہنوں میں یہ ڈال دیا جاتا ہے کہ بلوچستان کے عوام اور نوجوانوں میں پاکستان کیلئے کچھ پنپ رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • پاکستان کی پائیدار ترقی کے راستے میں سب سے بڑا چیلنج آبادی میں اضافہ، غذائی قلت اور سٹنٹنگ شامل ہے، احسن اقبال
  • پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
  • واسا میں 2 افسران کے تقرر و تبادلے
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ‘چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ‘ چین کے وفد کی ملاقات
  • ڈمپرز سے کچل کر شہریوں کی ہلاکتوں کیخلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر
  • ہماری خواہش ہے کہ چینی صنعتیں پاکستان میں اپنے یونٹس لگائیں، وزیراعظم
  • ہمارے لئے آئین اور جمہوریت سب سے بڑھ کر ہیں، صدر جمہوریہ ہند