پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ،الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے بارے الرٹ جاری کر دیا۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا کہ تمام بڑے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں 7 جولائی سے پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ 6 جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی ہے جب کہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مون سون بارشوں کے باعث بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کے بھی خدشات ہیں جب کہ مری اور گلیات کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ جبکہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24 گھنٹے جاری رہے گی، 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے
پڑھیں:
پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
سینیٹ کی پنجاب سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن 8 دسمبر کو ہوگا۔
سینیٹرعرفان صدیقی کی وفات کی وجہ سے یہ نشست خالی ہوئی تھی کاغذات نامزدگی 20 تا 21 نومبر کو جمع ہونگے۔