حج 2026ء کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 جولائی ہے، وزارت مذہبی امور
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
اسلام آباد:
ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2026ء کے لیے لازمی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، وزارت کے آن لائن پورٹل اور 15 نامزد بینکوں کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے حج 2026ء کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 9 جولائی مقرر ہے۔
ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیویٹ حج اسکیم میں شمولیت کا اختیار ہوگا، پاکستانی پاسپورٹ کے اہل سمندر پار پاکستانی بھی آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن جلد مکمل کریں۔
ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان سے سفر حج 2026ء کے لیے رجسٹریشن کروانا لازمی ہے، حج پیکیج کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی 2026ء کے مطابق الگ سے جاری کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
کویت : فلاحی کاموں کی نگرانی کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) کویتی وزارتِ سماجی امور نے فلاحی انجمنوں سے متعلق نئے ضوابط جاری کردیے۔ ان ہدایات کا مقصد ملک میں فلاحی سرگرمیوں کو بہتر طور پر منظم کرنا اور چندوں کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔ نئے ضوابط کے مطابق صرف ان فلاحی منصوبوں کے لیے چندہ جمع کیا جا سکے گا جنہیں وزارت سے باقاعدہ اجازت نامہ حاصل ہو۔ کسی بھی مارکیٹنگ کمپنی، اشتہاری ادارے یا رضاکارانہ ٹیم کے لیے چندہ جمع کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نئے قواعد کے تحت اگر کسی خاص ضرورت کے لیے انفرادی چندہ جمع کرنے کا ارادہ ہو تو اس کے لیے بھی وزارت سے پہلے اجازت لینا لازم ہو گا۔