گوادر بندرگاہ پرخلیجی ممالک کیلیے فیری سروس کا آغاز ہوگا‘وزیر بحری امور
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان حکومت نے گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت بحری امور نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پورٹ قاسم پر برآمدی تجارتی سامان پر پورٹ چارجز میں 50فیصد کمی کردی ۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان میں پہلی بار بنکرنگ لائسنس کا اجراء، سمندری معیشت میں انقلاب کی توقع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار بنکرِنگ (جہازوں کو ایندھن کی فراہمی) کے لیے تاریخی لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔ اس اہم اقدام کے ساتھ کراچی پورٹ پر عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان کی میری ٹائم انڈسٹری میں یہ بڑا بریک تھرو ہے جس میں متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے بھی لائسنس کے حصول میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس منصوبے سے مستقبل میں اربوں روپے کی آمدنی آنے کی توقع ہے، جو ملکی معیشت کے لیے نہایت اہم ہو گی۔
جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ یہ سروس وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہے، اور اب کراچی پورٹ پر آنے والے جہازوں کو بین الاقوامی معیار کے فیول سپلائی سسٹم کی سہولت دستیاب ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی معیار کی اس سروس سے کراچی پورٹ کی علاقائی مسابقت میں اضافہ ہوگا اور منظم نظام کے باعث غیرملکی شپنگ لائنز کی آمد بھی بڑھے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پورٹ میں عالمی حفاظتی اور آپریشنل اسٹینڈرڈز نافذ کر دیے گئے ہیں۔ نئی بنکرنگ سروس سے مرمت، سپلائز اور میری ٹائم لاجسٹکس کے شعبوں میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے، جبکہ ایندھن کے معیار، دستاویزات اور شفافیت کے حوالے سے بین الاقوامی اصولوں کی سختی سے پابندی کی جائے گی۔
یہ پیش رفت پاکستان کو خطے کی اہم میری ٹائم معیشتوں میں شامل کرنے کی طرف ایک بڑا قدم قرار دی جا رہی ہے۔