پاکستان کا گواد سے خلیجی ممالک کیلئے فیری سروس شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
پاکستان نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک کے لیے فیری (کشتی) سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان کی وزارت بحری امور کی جانب سے گوادر کی بندرگاہ پر نئی شپنگ لائنیں قائم کرنے اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک کے لیے فیری سروس متعارف کروانے کے ایک جامع منصوبے کا اعلان کیا گیا۔
وزیر بحری امور جنید انوار چودھری کی زیرصدارت منگل کو ایک اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’اس فیصلے کا بنیادی مقصد علاقائی رابطوں کو فروغ دینا ہے۔
یہ اقدام پاکستان کی سمندری تجارت کو بڑھانے اور گوادر کو بحیرہ عرب میں ایک بڑے ٹرانس شپمنٹ اور لاجسٹک مرکز کے طور پر ترقی دینے کی وسیع حکمت عملی کا بھی حصہ ہے۔‘
وزیر بحری امور نے کہا کہ گوادر سے مال برداری میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ بندرگاہ کو تجارتی مرکز بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
جنید انوار چودھری کے مطابق ’فیری سروس سے سمندری سفر آسان اور سستا ہوجائے گا اور ساتھ ہی خلیجی ممالک کے ساتھ عوامی رابطے بھی مضبوط ہوں گے۔
فیری سروس سے بلوچستان میں روزگار اور سرمایہ کاری بڑھے گی اور نئی شپنگ لائنز سے بندرگاہوں پر دباؤ کم ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ میری ٹائم شعبے میں ترقی قومی معیشت کو تقویت دے گی جبکہ نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات بھی جاری ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
یوم عاشور پر موبائل فون سروس بند کرنے کا مراسلہ ارسال
ویب ڈیسک : محکمہ داخلہ سندھ نے یوم عاشور پر سندھ میں موبائل فون سروس بند کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کردیا
حکمہ داخلہ سندھ نے یوم عاشور پر سندھ میں موبائل فون سروس معطل کرنے کےلیے وفاق کو مراسلہ ارسال کردیا۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ جلوسوں کے روٹس پر موبائل انٹرنیٹ سروس بندکی جائے اور وزارت داخلہ مروجہ قواعد کے تحت فیصلہ کرکے مطلع کرے۔
انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
یاد رہے کہ ملک بھر میں 9 محرم الحرام 5 جولائی بروز ہفتہ اور یوم عاشور 6 جولائی بروز اتوار کو ہوگا، اس حوالے سے ملک بھر میں جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا جائےگا