گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس چلانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
پاکستان حکومت نے گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی تا چاہ بہار فیری سروس شروع کرنے پر پیشرفت
اسلام آباد میں گوادر پورٹ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر بندرگاہ مکمل طور پر فعال ہوچکی ہے اور اب وہاں سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس کا آغاز ہوگا جس سے سمندری سفر آسان اور سستا ہوگا۔
محمد جنید انوار چوہدری نے کہا کہ فیری سروس سے علاقائی روابط مضبوط ہوں گے، مسافروں کی نقل و حرکت میں آسانی ہوگی اور مشرق وسطیٰ کی مارکیٹ کے ساتھ نئے تجارتی مواقع بھی حاصل ہوں گے۔
وفاقی وزیر بحری امور نے کہا کہ فیری سروس سے بلوچستان میں روزگار اور سرمایہ کاری بھی بڑھے گی۔
مزید پڑھیے: میانوالی میں فیری سروس، سیاح کھنچے چلے آنے لگے
انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ سے نئی شپنگ لائنز جلد فعال ہوں گی جن سے بندرگاہوں پر دباؤ کم ہوگا اور وسط ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے ساتھ تجارتی روابط مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوادر سے مال برداری میں نمایاں اضافہ متوقع ہے اور گوادر کو تجارتی مرکز بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ میری ٹائم شعبے میں ترقی قومی معیشت کو تقویت دے گی اور خلیجی ممالک کے ساتھ عوامی رابطے مضبوط ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فیری سروس گوادر پورٹ گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: فیری سروس گوادر پورٹ نے کہا کہ گوادر سے ہوں گے
پڑھیں:
نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (NAPRA) نے 1 روپیہ 73 پیسے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
مزید پڑھیں:دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے کی اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔