وانا(اوصاف نیوز)خیبرپختونخوا کے مختلف دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فلڈ سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے بڑے آبی ذخائر اور دریا خطرناک سطح سے نیچے ہیں، تاہم پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد دو لاکھ 87 ہزار کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 55 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے سندھ میں خیرآباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ دو لاکھ چھ ہزار آٹھ سو کیوسک تک پہنچ چکا ہے، جو کہ نچلے درجے کے سیلاب کی علامت ہے۔

رپورٹ کے مطابق دریائے ادیزئی میں پانی کا بہاؤ 39 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جب کہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 51 ہزار 100 کیوسک اور ورسک کے مقام پر 42 ہزار 21 کیوسک ہے۔ دونوں مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔

اسی طرح دریائے سوات میں بھی پانی کے بہاؤ میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں چکدرہ کے مقام پر 10 ہزار 213 کیوسک اور خوازہ خیلہ میں 8 ہزار 662 کیوسک کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فلڈ سیل نے مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ دریاؤں کے کنارے غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔

سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جماعت نہم اور دہم کے پرچے ملتوی

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ریکارڈ کیا گیا کے مقام پر نچلے درجے کا بہاؤ گیا ہے

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پانی کا دباؤ بڑھ گیا،چنیوٹ میں شگاف پڑنے سےکئی ایکڑ فصلیں متاثر
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی
  • دریائے راوی میں نچلے درجے کا سیلاب، زرعی اراضی اور فصلیں زیرِ آب
  • دریائے چناب میں سیلاب، تریموں ہیڈ پر پانی کی سطح بلند، چنیوٹ میں نہر میں شگاف سے فصلیں زیر آب
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
  • دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب