2025-08-17@15:57:10 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«موکب ابالفضل»:

    مولانا سید فرخ عباس رضوی کی سربراہی میں لگائے گئے ’’موکب ابالفضل‘‘ میں نذر و نیاز، شربت و پانی کی سبیلوں، میڈیکل کیمپ اور موبائل ٹوائلٹ کا خصوصی انتظام کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مرکزی جلوس اربعین حسینیؑ میں عزاداران سید الشداء امام حسینؑ کی خدمت کیلئے ’’موکب ابالفضلؑ" لگایا گیا۔ تبت سینٹر ایم اے جناح روڈ پر مولانا سید فرخ عباس رضوی کی سربراہی میں لگائے گئے ’’موکب ابالفضل‘‘ میں عزاداران امام مظلومؑ کیلئے نذر و نیاز، شربت اور پانی کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ موکب ابالفضل میں عزاداران حسینیؑ کیلئے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا، جہاں شوگر، بلڈ پریشر و دیگر مختلف ٹیسٹ بلامعاوضہ کئے گئے، جبکہ فرسٹ ایڈ و مخلتف میڈیکل سہولیات بھی فراہم...
    ارب پتی ایلون مسک کی کمپنی کا AI چیٹ بوٹ گروک شدید تنازع کا شکار ہو گیا، جب اس نے سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹس، ہٹلر کی تعریف اور ترک صدر اردوان کے خلاف توہین آمیز تبصرے کیے۔ پولینڈ میں گروک کی پوسٹس پر سیاسی رہنماؤں کی توہین کا الزام بھی سامنے آیا ہے، جب کہ ترکی کی عدالت نے گروک کی کئی پوسٹس کو بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس تمام صورتحال کے دوران، X کی چیف ایگزیکٹو آفیسر لنڈا یاکارینو نے اچانک استعفیٰ دے دیا۔ اگرچہ کمپنی نے ان کے استعفے اور گروک تنازع کے درمیان کوئی براہِ راست تعلق تسلیم نہیں کیا، مگر وقت کا اتفاق قابلِ غور ہے۔ امریکی یہودی تنظیم اینٹی ڈیفیمیشن...
    ٹرمپ حکومت نے کیمپس میں یہود دشمنی اور نسلی امتیاز کو دور کرنے میں مبینہ ناکامی کا حوالہ دیتے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی کو اضافی 60 ملین ڈالر کی وفاقی گرانٹ روک لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ہارورڈ یونیورسٹی نے فنڈز منجمد کیے جانے پر امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کردیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں محکمہ صحت اور انسانی خدمات (HHS) نے کہا کہ وہ یونیورسٹی کو متعدد کثیر سالہ گرانٹ ایوارڈز کی حمایت واپس لے رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہود مخالف ہراسانی اور نسلی امتیاز کو حل کرنے میں ہارورڈ یونیورسٹی کی مسلسل ناکامی کی وجہ سےHHS  متعدد کثیر سالہ گرانٹ ایوارڈز کو ختم کر رہا ہے۔...
    عرفان ملک: ریاستی مخالف سرگرمیوں کی روک تھام کیلئےواٹس ایپ نمبر جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے نمبر جاری کیا گیا۔سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف مہم کی اطلاع کیلئے نمبر جاری کیا گیا۔این سی سی اے سائبر سکیورٹی شرپسند عناصر کی سرکوبی کیلئے متحرک ہیں۔  ترجمان حکام کا کہنا ہے کہ  انتشار یا ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا،واٹس ایپ نمبر9334687-051 پر معلومات شیئر کی جاسکیں گی۔  پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ
    WASHINGTON: امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ رکن کوری بوکر کی جانب سے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے گزشتہ 18 گھنٹوں سے تقریر کی جا رہی ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیوجرسی سے منتخب ڈیموکریٹ رکن کوری بوکر نے مقامی وقت کے مطابق شام کو 7 بجے تقریر شروع کی اور آغاز میں ہی اعلان کردیا کہ اپنی تقریر اس وقت تک جاری رکھوں گا جب میں جسمانی طور پر ہشاش بشاش رہوں گا۔ کوری بوکر 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود ہاتھوں میں گلاسز اور پیپر ہاتھ میں لیے تقریر جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم اس دوران ساتھی ڈیموکریٹ ارکان کے سوالات کی وجہ سے متعدد بار وقفہ لیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ...
    دنیا کے متعدد ممالک میں عید الفطر آج بروز پیر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ گزشتہ روز سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک سمیت مختلف ممالک میں عید الفطر منائی گئی تھی جب کہ ایشیائی ممالک میں آج یکم شوال تھی۔ مودی سرکار نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری نگر کی تاریخی مرکزی جامع مسجد میں عید کی نماز کی ادا کرنے سے روک دیا۔ خیال رہے کہ انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اعلان کیا تھا کہ عیدالفطر کی نماز آج صبح 10 بجے سرینگر کی تاریخی عیدگاہ میں ادا کی جائے گی۔ انجمن اوقاف جامع مسجد نے قابض حکام سے اپیل کی تھی کہ شب قدر اور جمعتہ الوداع کی طرح نماز عید کی ادائیگی میں...
    مدینہ منورہ  (نمایندہ نوائے وقت) سیاست میں غیر اخلاقی ویڈیو اور فوٹوز سے مخالف رہنماوں کی کردار کشی روکنی ہوگی۔مسلم لیگ یوتھ میڈیا گروپ فرانس کے سنیر رہنما چوہدری یاسر مردان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا ہے۔خود بھی اسر دوسری جماعتوں کی یوتھ کے ساتھ ملکر سیاست میں  سیاست میں اخلاق اور رواداری  میں پورا اتریں  ہر ممکن کوشش کریں  کے سیاست سے ہٹ کر ملکی اور قومی اداروں کیخلاف گھٹیا مہم کو ختم کرنے کے لئے کوشش کریں ۔کیونکہ اس رویہ اور رجحان سے بیرون میں  ہم نوجوانوں شرمندگی  کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چوہدری یاسر مردان  نے کہا ان باتوں  سے ہماری مملکت خداداد پاکستان کہ متعلق منفی اور غلط تاثر جاتا ہے۔ ہمارہ دین...
۱