امریکا؛ سینیٹ میں ڈیموکریٹ رکن کی ٹرمپ مخالف تقریر 18 گھنٹوں سے جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
WASHINGTON:
امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ رکن کوری بوکر کی جانب سے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے گزشتہ 18 گھنٹوں سے تقریر کی جا رہی ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیوجرسی سے منتخب ڈیموکریٹ رکن کوری بوکر نے مقامی وقت کے مطابق شام کو 7 بجے تقریر شروع کی اور آغاز میں ہی اعلان کردیا کہ اپنی تقریر اس وقت تک جاری رکھوں گا جب میں جسمانی طور پر ہشاش بشاش رہوں گا۔
کوری بوکر 18 گھنٹے گزرنے کے باوجود ہاتھوں میں گلاسز اور پیپر ہاتھ میں لیے تقریر جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم اس دوران ساتھی ڈیموکریٹ ارکان کے سوالات کی وجہ سے متعدد بار وقفہ لیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیموکریٹ رکن کانگریس کی تقریر یوٹیوب میں براہ راست 40 ہزار افراد دیکھ رہے تھے۔
تقریر میں انہوں نے کہا کہ میں اپنی ریاست بھر کے شہریوں سے سن رہا ہوں اور یہاں تک پوری قوم کی طرف سے بھی کانگریس اراکین سے کچھ کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے جس سے اس وقت جاری بحران کی ہنگامی بنیاد پر شناخت ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے اور میرا ماننا ہے کہ ہمیں کچھ الگ کرنا ہوگا، اس کے لیے آنجہانی جان لیوس کے قول کے مطابق اچھی مصیبت کے لیے کچھ کرنا ہوگا اور میں بھی اس میں شامل ہوں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈیموکریٹ رکن
پڑھیں:
خطے میں تنازعات کے پُرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
اسحاق ڈار---فائل فوٹونائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا ایران تنازع میں پاکستان کی ثالثی کوششوں کو یورپی یونین کی جانب سے سراہا گیا ہے، پاکستان خطے میں امن، سفارت کاری اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
یورپی یونین کی رہنما کایا کالاس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آخری یورپی یونین وزٹ 7 سال پہلے ہوا تھا، ہم پچھلے سال بھارت پاکستان جنگ اور ایران امریکا تنازع کے دوران قریبی رابطے میں رہے، آج ہم نے مشترکہ طور پر اسٹریٹیجیک مذاکرات کی صدارت کی، ہم نے پچھلے سال نومبر میں مشترکہ اسٹریٹیجیک مذاکرات کیے تھے، امریکا ایران تنازع کے دوران یورپی یونین کے تعاون کا مشکور ہوں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے سیکیورٹی ایشوز اور دہشت گردی کے امور پر بھی بات کی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی افغانستان میں موجودگی پر بھی بات کی، پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات میں مثبت پیشرفت جاری ہے، کایا کالاس کا دورہ اس کا واضح ثبوت ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی کی سربراہ نے امریکا ایران تنازع کے حل کے لیے پاکستان کےثالثی اقدامات کی تعریف کر دی۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان آٹھواں اسٹریٹجک ڈائیلاگ اعلیٰ ترین ادارہ جاتی مکالمہ ہے، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا، جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت پاکستان اور یورپی یونین کا تجارتی تعاون دونوں فریقوں کے لیے فائدہ مند ہے، اسلام آباد میں پاکستان یورپی یونین بزنس فورم کا انعقاد دو طرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ میں اہم پیش رفت ہے۔
نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر تنازع کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، انڈس واٹرز معاہدہ برقرار ہے، حالیہ عدالتی فیصلے نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے، افغان سر زمین سے دہشت گرد عناصر کی پاکستان میں کارروائیاں بدستور ہماری بڑی تشویش ہیں، پاکستان اور یورپی یونین نے دو طرفہ تعلقات کو جامع اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔