کراچی:

ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے قائدآباد، ریڑھی روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت اخراج عرف عبداللہ ولد سراج کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن، دو موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی۔

برآمد ہونے والے اسلحہ کو فرانزک جانچ کے لیے روانہ کردیا گیا ہے، جبکہ زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کا کرمنل ریکارڈ مختلف تھانوں سے چیک کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ترجمان ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ ضابطے کی کارروائی مکمل کی جارہی ہے اور علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی

فائل فوٹو

کوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا