ریاستی مخالف سرگرمیوں کی روک تھام کیلئےواٹس ایپ نمبر جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
عرفان ملک: ریاستی مخالف سرگرمیوں کی روک تھام کیلئےواٹس ایپ نمبر جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے نمبر جاری کیا گیا۔سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف مہم کی اطلاع کیلئے نمبر جاری کیا گیا۔این سی سی اے سائبر سکیورٹی شرپسند عناصر کی سرکوبی کیلئے متحرک ہیں۔
ترجمان حکام کا کہنا ہے کہ انتشار یا ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا،واٹس ایپ نمبر9334687-051 پر معلومات شیئر کی جاسکیں گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
رنویر سنگھ کی لیاری میں انٹری، پاکستان مخالف فلم میں بے نظیر کی تصاویر بھی شامل
کراچی:بھارت کی آنے والی پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم ’دھرندر‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
فلم کے ٹریلر میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے لیاری کو جنگ کے میدان کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
فلم میں پاکستان کے پولیس افسر شہید اسلم چوہدری اور رحمٰن ڈکیت سمیت دیگر کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔
فلم کے ٹریلر میں پاکستان کی سابق پہلی خاتون وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی تصاویر اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے بھی نظر آرہے ہیں۔
ٹریلر میں رنویر سنگھ کو را ایجنٹ جبکہ سنجے دت کو شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم اور اکشے کھنہ کو رحمٰن ڈکیت کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔
پروپیگنڈا فلم کو آئندہ ماہ دسمبر کے آغاز میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اسکا ٹریلر ہی بالی ووڈ انڈسٹری کی جگ ہنسائی کی وجہ بن گیا ہے اور خود بھارت میں اس پر تنقید کی جارہی ہے۔