آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر ہڑتال، انٹرنیٹ سروسز معطل، نظام زندگی مفلوج
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ریاست بھر میں مکمل ہڑتال ہے، جس میں کاروباری مراکز بند اور ٹرانسپورٹ معطل ہے۔
حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بند کیے جانے کے بعد عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عوامی احتجاج کے بعد آزاد کشمیر میں متنازع صدارتی آرڈیننس واپس لے لیا گیا
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس نے گزشتہ روز لندن میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مظاہرین کے مطالبات پر بات چیت کا کہا ہے۔
ان کے مطابق وزیراعظم نے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات میں سے 98 فیصد پر اتفاق ہو چکا ہے، صرف 2 نکات پر اختلاف باقی ہے۔
PM Shehbaz: 36 demands accepted, promises more talks.
— Umar Malik (@MalikUmar__) September 29, 2025
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو پیغام دیا ہے کہ وہ 2 دن میں پاکستان آ کر براہ راست ملاقات کریں گے اور معاملہ افہام و تفہیم سے حل کریں گے۔
مشتاق منہاس کے مطابق وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ احتجاج کی بین الاقوامی کوریج، خاص طور پر بھارت کی جانب سے، کشمیر کے عوام کو نقصان پہنچا سکتی ہے، لہٰذا عوامی مفاد میں مظاہرہ منسوخ کیا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی کو بھارت فنڈنگ کررہا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کا الزام
دوسری جانب، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر نے ایک ویڈیو پیغام میں انٹرنیٹ کی بندش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس سے صورتحال مزید گھمبیر ہو رہی ہے۔
اتوار کی شام سے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ، موبائل نیٹ ورک اور لینڈ لائن سروسز معطل ہیں، جس سے نہ صرف عام شہری بلکہ مقامی صحافی بھی متاثر ہو رہے ہیں۔
لوگ معلومات کے لیے ایک دوسرے کے گھروں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔
مزید پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال
احتجاج کے دوران کئی علاقوں میں مشعل بردار ریلیاں نکالی گئیں، اور مظاہرین نے حکومت سے فوری طور پر ان کے مطالبات ماننے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومت کو 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے۔
کچھ روز قبل دو وفاقی وزرا نے مظفرآباد جاکر ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے مذاکرات کیے اور 36 نکات کو تسلیم بھی کرلیا تاہم صرف دو نکات پر عدم اتفاق کی وجہ سے بات چیت کا عمل سبوتاژ ہوگیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر انٹرنیٹ شوکت نواز میر عوامی ایکشن کمیٹی مشتاق منہاس ہڑتالذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیٹ شوکت نواز میر عوامی ایکشن کمیٹی مشتاق منہاس ہڑتال جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی
پڑھیں:
اقتدار میں آنے پر عوامی خدمت کیلئے اللہ سے 6ماہ مانگے تھے،اللہ تعالیٰ نے مجھے 2سال 6ماہ سے زائد وقت دیا؛ وزیراعظم آزاد کشمیر
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق نے کہاکہ اقتدار میں آنے پر عوامی خدمت کیلئے اللہ سے 6ماہ مانگے تھے،اللہ تعالیٰ نے مجھے 2سال 6ماہ سے زائد وقت دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر کاکہناتھا کہ قانون ساز اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے جارہا ہوں،آج صرف ایک بات کہنا چاہتا ہوں شکر الحمدللہ۔
ان کاکہناتھا کہ نئے آنے والوں کیلئے بھی نیک خواہشات، اللہ تعالیٰ انہیں کامیاب کرے،یہ دن خود پر خود مسلط کیا ہے،چودھری انوارالحق نے کہاکہ اقتدار میں آنے پر عوامی خدمت کیلئے اللہ سے 6ماہ مانگے تھے،اللہ تعالیٰ نے مجھے 2سال 6ماہ سے زائد وقت دیا،ان کاکہناتھا کہ جانے کا فیصلہ 6ماہ پہلے کیا تھا، آج آزادی کا دن ہے۔
پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت کا پہلا فیصلہ، خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر حکم امتناع
مزید :