سیاست میں غیر اخلاقی ویڈیو اور فوٹوز سے مخالف رہنماوں کی کردار کشی روکنی ہوگی۔چوہدری یاسر مردان مسلم لیگ یوتھ میڈیا گروپ فرانس
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
مدینہ منورہ (نمایندہ نوائے وقت) سیاست میں غیر اخلاقی ویڈیو اور فوٹوز سے مخالف رہنماوں کی کردار کشی روکنی ہوگی۔مسلم لیگ یوتھ میڈیا گروپ فرانس کے سنیر رہنما چوہدری یاسر مردان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا ہے۔خود بھی اسر دوسری جماعتوں کی یوتھ کے ساتھ ملکر سیاست میں سیاست میں اخلاق اور رواداری میں پورا اتریں ہر ممکن کوشش کریں کے سیاست سے ہٹ کر ملکی اور قومی اداروں کیخلاف گھٹیا مہم کو ختم کرنے کے لئے کوشش کریں ۔کیونکہ اس رویہ اور رجحان سے بیرون میں ہم نوجوانوں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چوہدری یاسر مردان نے کہا ان باتوں سے ہماری مملکت خداداد پاکستان کہ متعلق منفی اور غلط تاثر جاتا ہے۔ ہمارہ دین بھی ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ ایک دوسرے کے قائدین سے عزت اور احترام سے پیش آئیں ، چوہدری یاسر مردان نے کہا تاریخ شاہد ہے کے قائد اعظم نے آزادی کی جنگ اصولوں اور اخلاق سے لڑی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سیاست میں
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات, ملاقات میں چوہدری عبدالرحمن صدر مسلم لیگ ن یو کے، شاہ غلام قادر صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر، طارق فاروق سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئیر امیر مقام، وزیرِ عوامی امور رانا مبشر اقبال اور مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ شریک تھے. ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو ہوئی. ملاقات میں وفاقی حکومت کے آزاد جموں و کشمیر کیلئے جاری ترقیاتی پروگرام پر بھی گفتگو ہوئی.