معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی دل کھول کر مدد کی اپیل کی ہے۔

کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے ہم دنیا وآخرت میں  کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمی حالات میں تبدیلیوں کے سبب خیبر پختونخواہ میں بڑی تباہی آئی ہے۔اپنے مصیبت ذدہ بھائیوں کی مدد کریں۔

تقریب میں قومی کرکٹرز سرفراز احمد، عبدالرزاق، کامران اکمل اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ 1982 سے تبلیغ حج اور عمرہ کے لیے سفر کررہا ہوں، پہلی مرتبہ فلائٹس کینسل ہونے کی وجہ سےکراچی نہیں آسکا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا رابطے کا مؤثر پلیٹ فارم ہے اور اس کے مثبت استعمال کی نہ صرف ضرورت ہے بلکہ ہمیں نوجوانوں کے اندر اس رجحان کو پروان بھی چڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندگی ایک امانت یے اس کی قدر کرتے ہوئے آخرت کی تیاری کریں۔ آج دنیا میں انسان ایسی زندگی گزار رہا ہے جیسے اُس کا کوئی رب نہیں وہ وہ مرضی کے مطابق زندگی گزارے، یہ عام تاثر بن چکا ہے.

آج کل دہریت کا ذہن عام بنا ہوا ہے، جس کی کوئی علمی بنیاد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانوں کو مدد کے لیے نہیں بلکہ اپنے رب کو پکاریں ، رب ہی مسائل حل کرنے والا ہے۔کوئی شخص عقل سے مال نہیں بناسکتا ہے، رزق میں ترقی رب کی رضا مندی سے ملتی ہے۔

مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ ہمیں اسلامی تعلیمات  کے مطابق اپنی زندگی گزارنی چاہیے، یہ ہی دنیا وآخرت میں کامیابی کاراستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمی حالات میں تبدیلیوں کے سبب خیبر پختونخوا میں بڑی تباہی آئی ہے، اپنے مصیبت ذدہ بھائیوں کی مدد کریں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مولانا طارق جمیل نے انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

سیلاب متاثر ہ علاقوں میں سروے جلد مکمل کر کے بحالی کا عمل شروع ہونا چاہیے: مسرت جمشید چیمہ

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں سروے کو جلد از جلد مکمل کر کے بحالی کا عمل بلا تاخیر شروع کیا جانا چاہیے ، حکومت کسانوں کا ہاتھ تھامے تاکہ وہ آئندہ سیزن کیلئے اجناس کی کاشت کرنے کی تیاری کر سکیں ۔

  اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ نجی شعبے کو بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے آگے آنا چاہیے تاکہ لاکھوں لوگ دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکیں ، سیلاب سے انفراسٹر اکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جس سے بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہوگا اس لئے اس پر بھی توجہ مرکوز کی جائے ۔

نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی

  انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو سیلاب سے متاثرہ زمین کی تیاری کے لئے مشینری اورہر طرح کے زرعی مداخل کی مفت فراہمی یقینی بنائے ، اگر پاکستان کی زراعت چلے گی تو ہماری معیشت کا پہیہ بھی چلے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سیلاب کے سبب جگہ جگہ ریلوے ٹریک بری طرح متاثر، کئی ٹرینوں کے روٹ تبدیل
  • بالفور ڈیکلریشن میں اسرائیل جیسی ریاست کا کوئی ذکر نہیں تھا، لارڈ روڈریک بالفور کا انکشاف
  • سیلاب سے 2لاکھ گھر متاثر ہوئے‘ عالمی برادری مدد کرے: حافظ عبدالکریم
  • ٹرمپ امن معاہدے میں اسرائیل کا راستہ نہیں روکا گیا(مولانا فضل الرحمان)
  • صحافیوں کیساتھ پولیس گردی کی اجازت نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
  • سیلاب متاثر ہ علاقوں میں سروے جلد مکمل کر کے بحالی کا عمل شروع ہونا چاہیے: مسرت جمشید چیمہ
  • ٹرمپ کا 20نکاتی فارمولا مسترد ،فلسطینیوں کیخلاف کوئی بھی ظالمانہ اقدام قابل قبول نہیں‘ مولانا فضل الرحمن
  • سیلاب پر فوری امداد نہیں مانگیں گے، کوشش ہے اپنے زورِ بازو پر معاملات ٹھیک کریں؛ وزیر خزانہ
  • سیلاب پر فوری امداد نہیں مانگیں گے، کوشش ہے اپنے زور بازو پر معاملات ٹھیک کریں: وزیر خزانہ
  • لاہور: سیلاب متاثرین کی خیمہ بستی میں شادی کی تقریب