فلمسٹار شبنم نے زندگی کی 78 بہاریں دیکھ لیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
تین عشروں تک پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی جھرنا باسک جسے دنیا ’’شبنم‘‘ کے نام سے جانتی ہے، آج اپنی 78ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔
فلمسٹار شبنم کی پیدائش 17 اگست 1946کو ڈھاکا میں ہوئی۔ 1958 کی بنگالی فلم راج دھانیربوکے سے آغاز کرنے والی فنکارہ نہ صرف اپنی جاندار اداکاری بلکہ مکالموں کی سحر انگیز ادائیگی سے بھی دلوں پر نقش چھوڑتی گئیں۔
اداکارہ شبنم نے پاکستان کی پہلی اردو فلم ’چندا‘ سے جو لوہا منوایا، وہ پھر کبھی زنگ آلود نہ ہوا۔ اداکارہ شبنم نے آئینہ، بندش، شمع و پروانہ، درشن، عندلیب اور دل لگی جیسی شاہکار تخلیقات میں اداکاری کے جوہر دکھا کر اپنے لاکھوں پرستاروں کے دلوں پر خوب راج کیا۔
شبنم کی جوڑی محمد علی، وحید مراد، شاہد جیسے نامور اداکاروں کے ساتھ خوب بنی، مگر فلم بینوں کے دلوں پر سب سے گہری چھاپ ان کی اور ندیم کی جوڑی نے چھوڑی۔
نامور اداکارہ کا فن اتنا تابناک ہوا کہ انہیں 13 بار نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا، بعد ازاں 2019 میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا۔
فلمسٹار شبنم محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ایک عہد ہیں، اور وہ روشنی ہیں جس نے پاکستانی سینما کو جِلا بخشی اور جو آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
میرے اثاثے جو آج ہیں وہ وزرات عظمیٰ کے بعد بھی دیکھ لیجیے گا، نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور
مظفر نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ میرے اثاثے جو آج ہیں وہ وزرات عظمیٰ کے بعد بھی دیکھ لیجیے گا۔آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ اللّٰہ نے سیاسی ورکر کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری ڈال دی، یہ ذمہ داری صرف مجھ پر نہیں ان سب پر ہے جنھوں نے مجھے ووٹ دیا، ذوالفقار بھٹو، بے نظیر بھٹو نے میرے والد پر وزرات عظمیٰ کی ذمہ داری ڈالی۔
فیصل راٹھور نے مزید کہا کہ آج بلاول بھٹو نے مجھ پر اعتماد کیا اور ذمہ داری ڈالی، پہلی بار جانے والا وزیر اعظم آنے والے وزیراعظم کو خوش آمدید کہتا ہوا رخصت ہوا۔انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی حقیقت ہے، جسے تسلیم کرنا ہوگا، عوام کے مسائل کو وسائل کے اندر رہ کر حل کرنا ہے، کچھ مسئلے حل ہو سکتے تھے، جس میں تاخیر ہوئی، بطور وزیراعظم عہد کرتا ہوں، میرے قلم سے تاخیر نہیں ہوگی۔فیصل راٹھور نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں ہم مراعات یافتہ طبقہ ہیں لیکن ہم سیاست دان ایسے نہیں، والد نےایک مکان بنایا، جسے میں نے الیکشن اخراجات کیلئے فروخت کیا۔
سری لنکن ٹیم کے دو کھلاڑیوں کا وطن واپسی کا فیصلہ
مزید :