9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو 12 اگست کو اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب بھی اس تین رکنی بینچ کا حصہ ہیں۔
رجسٹرار آفس نے 8 اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی۔ رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو نوٹس کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ہرجانہ کیس: عمران خان کے وکیل کی جرح کیلئے مہلت کی استدعا منظور
لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکیل کی جرح کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔سیشن عدالت کے جج یلماز غنی نے شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔تحریری حکم میں کہا کہ شہباز شریف کے گواہ عطا اللہ تارڑ عدالت میں پیش ہوئے اور ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا، عمران خان کے وکیل کی جرح کے کے لیے مہلت کی استدعا بھی منظور کی گئی ہے اور اب عطا اللہ تارڑ 15 نومبر کو بیان پر جرح کے لیے پیش ہوں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کے خلاف10 ارب روپےہرجانےکا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔