سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی طبیعت میں ناسازی کے باعث آج صبح میڈیکل چیک اپ کے لیے دارالحکومت کے پولی کلینک اسپتال پہنچے، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی آمد پر اسپتال کے ڈاکٹرز اور طبی عملہ فوری طور پر متحرک ہوگیا اور ان کے معائنے کی تیاری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مقدمے کے فیصلے میں تاخیر پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا قیدی سے اظہار افسوس

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا اسپتال میں آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، جس کے بعد انہیں ضروری مشورے اور ہدایات دی گئیں۔ معائنے کے دوران کسی بڑی طبی پیچیدگی کی اطلاع نہیں ملی۔

پولی کلینک اسپتال کے حکام کے مطابق یہ معائنہ ایک روٹین چیک اپ کا حصہ تھا، جو کہ وقتاً فوقتاً اعلیٰ عہدیداران اور دیگر افراد کراتے رہتے ہیں۔ میڈیکل چیک اپ مکمل ہونے کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اسپتال سے واپس روانہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: 4 ماہ میں کیسز نمٹانے کے احکامات پر ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جو ملک کے سب سے بڑے عدالتی عہدے پر فائز ہیں، اس سے قبل بھی اپنی مصروف عدالتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ صحت کا باقاعدہ خیال رکھنے کے لیے طبی معائنہ کراتے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پولی کلینک جسٹس یحییٰ آفریدی چیف جسٹس سپریم کورٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پولی کلینک جسٹس یحیی ا فریدی چیف جسٹس سپریم کورٹ چیف جسٹس یحیی چیک اپ

پڑھیں:

سپریم کورٹ:عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست ۔2025 )سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردیں ہیں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا 3 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے جو 12 اگست کو اپیلوں پر سماعت کرے گا. نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب تین رکنی بینچ کا حصہ ہیں رجسٹرار آفس نے 8 اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ جاری کر تے ہوئے عمران خان کی لیگل ٹیم کو نوٹس کر دیا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • میڈیکل چیک اپ کیلئے چیف جسٹس پاکستان کی پولی کلینک ہسپتال آمد، اسٹاف کی دوڑیں لگ گئی
  • سپریم کورٹ: عمران خان کی 9 مئی کے مقدمات میں 8 اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
  • 9 مئی سے متعلق مقدمات: عمران خان کی 8 اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
  • سپریم کورٹ:عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
  • میڈیکل چیک اپ کیلئے چیف جسٹس پاکستان کی پولی کلینک اسپتال آمد، اسٹاف کی دوڑیں لگ گئی
  • پسند کی شادی پر قانونی کارروائی نہ کیا کریں، بری بات ہے: سپریم کورٹ
  • سپریم کورٹ، بحریہ ٹاون کی نیلامی کیخلاف اپیلیں کل سماعت کیلئے مقرر
  • کراچی معاشی حب، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہم ہے، یحییٰ آفریدی
  • اداکار انور علی کی طبیعت ناساز، لاہور کے نجی اسپتال میں داخل