ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی، اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی الطاف حسین کو ایک بار پھر طبیعت خراب ہونے پر لندن کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایم کیو ایم کی جانب سے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایم کیو ایم کے مرکزی محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 8 اگست کو الطاف حسین کی طبیعت دوبارہ خراب ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کیا گیا اور ایمبولینس طلب کی گئی۔ ڈاکٹر نے فوری طور پر میڈیکل ایمرجنسی ٹیم بھیج دی۔ ایمرجنسی ٹیم نے پہلے الطاف حسین کو ان کی رہائش گاہ پر چیک کیا، جس کے بعد انہیں مزید چیک اپ اور علاج کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ الطاف حسین کو گزشتہ ماہ شدید علالت کے باعث لندن کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے تھے۔
خیال رہے کہ الطاف حسین فروری 2021 میں بظاہر کوویڈ 19 میں متاثر ہونے کے بعد برطانیہ کے ایک اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج تھے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسپتال منتقل ایم کیو ایم الطاف حسین ایم کی کے بعد
پڑھیں:
بھارت جنگ نہ جیت سکا، کھیل میں دشمنی لے آیا: عطا تارڑ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اﷲ تارڑ کا کہنا ہے کہ سیاست اور کھیل کو الگ رکھنا چاہئے۔ بھارت جنگ میں فتح حاصل نہیں کر سکا تو کھیل میں ہاتھ نہ ملانے جیسی دشمنی کو لے آیا۔ بھارتی کھلاڑیوں نے ہاتھ نہ ملا کر چھوٹا پن دکھایا ہے اور خفت مٹانے کی کوشش کی۔ لندن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا لندن میں وزیراعظم کا گزشتہ روز کا اجتماع تاریخی تھا۔ وزیراعظم پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کا برملا اعتراف کیا۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ یہ وقت قوم کو اکٹھا کرنے کا ہے‘ اﷲ تعالیٰ نے ہمیں جنگ میں بھی بڑی کامیابی سے نوازا۔ وزیراعظم اور سپہ سالار کے ٹیم ورک کے سبب دنیا اب پاکستان کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہمیشہ کی طرح کشمیر اور فلسطین کے لئے آواز اٹھائیں گے۔