جشن آزادی، قوم تقر یبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے،چوہدری شجاعت
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اسلام آباد (خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے قوم بھرپور جوش و خروش سے منائے ہر شہری جشن آزادی کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ بلوچستان کے صدر ڈاکٹر شکیل روشن سے ملاقات میں کیا، اس موقع پر مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے، چوہدری شجاعت حسین نے کہا معرکہ حق بنیان المرصوص کے بعد پاکستان کا عالمی دنیا میں بہترین تشخص ابھرا،معرکہ حق بنیان المرصوص میں پاکستان کی فتح ہمارے عزم، بہادری اور قربانیوں کی روشن علامت ہے ۔ مسلح افواج نے تحفظ آزادی کی تاریخ میں سنہری باب کا اضافہ کیا۔چویدری شجاعت حسین نے مزید کہا پوری قوم یوم آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لے،اور دکھا دیں ہم زندہ اور باوقار قوم ہیں چویدری شجاعت حسین نے ہدایت کی کہ مسلم لیگ جشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائے، دریں اثنا مسلم لیگ کا مشاورتی اجلاس مسلم لیگ ہاوس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مسلم لیگ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو دہشت گرد اپنا ہمدرد سمجھتے ہیں، طلال چوہدری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائےداخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو دہشت گرد اپنا ہمدرد سمجھتے ہیں۔
ڈان نیوز کے پروگرام ان فوکس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف اور دہشت گردوں کی خیبرپختونخوا میں خاموش انڈر سٹینڈنگ ہے، کوئی بھی شخص جس نے ہتھیار اُٹھایا، بیرون ملک سے اسپانسرڈ ہو، ملک میں ان کی موجودگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔طلال چوہدری نے واضح کیا کہ دہشت گردوں سے حکومتی سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی صوبے کو بھی ان لوگوں سے بات چیت کی اجازت نہیں ہے، خیبرپختونخوا حکومت اپنی زمہ داریوں سے بھاگ رہی ہے، وفاق کے ڈومین میں مداخلت کر رہی ہے۔
پاکستان ڈونلڈ ٹرمپ کا پسندیدہ ملک بناہواہے ، بھارت کو دباؤ کا سامناہے، بلومبرگ
وزیر مملکت برائے داخلہ نےمزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پورے پاکستان کا ایک پلان ہے، اس پلان میں صوبے اور وفاق شامل ہیں ، نیشنل ایکشن پلان میں کئی جگہوں پر مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے سوال اُٹھایا کہ کیسے پی ٹی آئی کی قیادت کہہ سکتی ہے کہ ہم صوبے میں آپریشن ہونے نہیں دیں گے، دہشت گرد ہمارے لوگوں کے گلے کاٹ رہے ہیں، اُن کے حملوں میں ہمارے فوجی اور عام شہری شہید ہو رہے ہیں۔