آزادی کا جوش: چودھری شجاعت حسین کی قوم کو بڑھ چڑھ کر جشن منانے کی نصیحت
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
اویس کیانی: مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قوم بھرپور جوش و خروش سے یوم آزادی منائے، ہر شہری کو چاہیے کہ وہ پرچم کشائی، چراغاں اور دیگر تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے ۔
چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معرکہ حق بنیان المرصوص کے بعد پاکستان کا عالمی دنیا میں بہترین تشخص ابھرا ،معرکہ حق بنیان المرصوص میں پاکستان کی فتح ہمارے عزم، بہادری اور قربانیوں کی روشن علامت ہے ۔مسلح افواج نے تحفظ آزادی کی تاریخ میں سنہری باب کا اضافہ کیا۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
ان کاکہناتھا کہ پوری قوم یوم آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیں، دکھا دیں کہ ہم زندہ اور باوقار قوم ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ جشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائے۔
یہ بھی پڑھیں:روپے نے ڈالر کے چھکے چھڑا دیئے، قیمت میں بڑی کمی
مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پرپارٹی نے رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ،کمیٹی چاروں صوبوں میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات منعقد کرے گی،13 اگست کو اسلام آباد میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔
د بھارت کی امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری روکنے کی میڈیا رپورٹ کی تردید
ترجمان نے کہاکہ ملک کی دیگر سیاسی،سماجی تنظیموں کو پروگرام میں مدعو کیا جائے گا،14 اگست کو مزار قائد پر مسلم لیگ سندھ بھرپور پروگرام منعقد کرے گی،انہوں نے کہا کہ لاہور، پشاور، کوئٹہ، گلگت سمیت بڑے شہروں میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات منعقد ہوں گی۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: چودھری شجاعت حسین
پڑھیں:
چوہدری شجاعت حسین کی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ق پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کا مقام اور شخصیت عہدوں کی محتاج نہیں۔انتشاری ٹولہ چوہدری شجاعت حسین کی کردار کشی میں مصروف ہے۔(جاری ہے)
ذمہ داران کا تعین کرکے سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین کا سارا سیاسی کیریئر مفاہمت اور رواداری پر محیط ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری شافع حسین پاکستان کبڈی ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ چوہدری سالک حسین خاندانی روایات کو بہترین انداز میں نبھا رہے ہیں۔