سٹی 42:عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں حاصل ہونے والی کامیابی کا جشن بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔

  عظمیٰ بخاری  کا کہنا تھا کہ  یوم آزادی کے حوالےسے تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے،سرکاری عمارتوں کو یوم آزادی کی مناسبت سے سجایا گیا،معرکہ حق میں کامیابی کا جشن بھی بھرپور انداز میں منایا جائیگا۔

وزیر اطلاعات پنجاب مزید کہا کہ 14اگست کی تیاریاں عروج پر ہیں،جشن آزاد ی کی تقریبات میں عوام اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پولیو پر قابو نہ پایا جا سکا، پاکستان میں ایک اور کیس سامنے آگیا

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر ( این ای او سی) نے سندھ کے ضلع حیدرآباد سے نئے پولیو کیس کی تصدیق کردی. رواں سال پاکستان میں پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 27 ہو گئی۔این ای او سی کے مطابق سال 2025 کے دوران اب تک سندھ میں پولیو کے 7 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے.ولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو عمر بھر معذوری کا باعث بنتا ہے۔این ای او سی نے والدین سے اپیل کی ہے کہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں. آئندہ ملک گیر پولیو مہم 13 سے 19 اکتوبر تک منعقد ہوگی. جس میں ملک بھر میں 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائیں گے۔این ای او سی کے مطابق پولیو مہم کی کامیابی کے لیے والدین، کمیونٹی، اساتذہ، علما کرام اور میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔

 واضح رہے کہ  انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ بورڈ (آئی ایم بی) نے انتباہ جاری کیا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششیں ناکام ہو رہی ہیں۔آئی ایم بی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 37 سال کی محنت اور 22 ارب ڈالر خرچ کرنے کے باوجود دنیا اس مقام پر آ گئی ہے جہاں پرانے طریقے زیادہ مفید ثابت نہیں ہورہے۔رپورٹ کے مطابق پولیو کے خاتمے کے یہ مشکل مراحل پرانے طریقوں سے عبور نہیں کیے جا سکتے. اس کے لیے نئی حکمتِ عملی اور ملکوں کی صاف اور مضبوط ذمہ داری ضروری ہے تاکہ کامیابی حاصل ہو۔آئی ایم بی کے چیئرمین سر لیام ڈونلڈسن نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس آدانوم گھیبرییسس کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ’دی گلاس ماؤنٹین‘ کے عنوان سے یہ رپورٹ ایک اہم موڑ پر پیش کی گئی ہے۔لیام ڈونلڈسن نے لکھا کہ مسلسل وائرل منتقلی، غیر معمولی جغرافیائی سیاسی خلفشار اور شدید مالی پابندیوں کا امتزاج ایسی صورت حال پیدا کر چکا ہے جو پروگرام کی بقا اور کامیابی کو بنیادی طور پر چیلنج کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 2023 میں ابتدائی پرامیدی کے بعد وبا کی دوبارہ شدت کی سخت حقیقت سامنے آئی ہے، کیونکہ وائرس کے تاریخی ذخائر، جس میں پاکستان اور افغانستان شامل ہیں دوبارہ متاثر ہوئے ہیں۔عالمی ڈونر اداروں کی طرف سے کام کرنے والے آئی ایم بی نے کہا کہ کامیابی کے لیے صرف نئی سوچ، اداروں کا حوصلہ، حقیقت پسندانہ حکمتِ عملی اور ملکوں کی صاف اور واضح ذمہ داری ہی راستہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب کا قومی دن منانے کی تیاریاں، وفاقی دارالحکومت کو سجا دیا گیا
  • پاکستان میں منگل23 ستمبر کو کوئی تعطیل نہیں
  • پیپلزپارٹی نے کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنادیاہے: عظمیٰ بخاری
  • شرجیل میمن کو جتنی وفاق و پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ کی ہوتی، عظمیٰ بخاری
  • پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو پسماندہ بنا دیا، وہاں کے لوگ مریم نواز کی قیادت چاہتے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنا دیا ہے، عظمی بخاری
  • پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنادیا، عظمی بخاری
  • پولیو پر قابو نہ پایا جا سکا، پاکستان میں ایک اور کیس سامنے آگیا
  • فنڈز کی کمی نہیں، ایک ماہ میں متاثرین سیلاب کا ازالہ کر دیا جائیگا: مجتبیٰ شجاع
  • پاک سعودیہ معاہدہ معرکہ حق کی فتح کی مرہون منت ہے، خواجہ آصف