افتخار میمن : سندھ حکومت نے صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس مبارک پر صوبے بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیاہے ۔
سندھ حکومت نے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ سیکریٹری کلچر سندھ محمد خان کا کہنا تھا کہ 282 واں تین روزہ بھٹائی عرس مبارک ہفتہ سے شروع ہوگا،عرس کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں کافی انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔
غزہ میں فوجی قبضہ بڑھانے کے سوال پر اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کا اجلاس
اُن کا کہنا تھا کہ ہفتہ کے روز شروع ہونےوالے بھٹائی عرس کا افتتاح کرنے کے لیئے وزیر ثقافت نے گورنرسندھ کودعوت دیدی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھٹائی عرس پہ تمام محکمہ پہ ہائی الرٹ ہیں جبکہ تین روزہ عرس پہ اسلحہ کی نمائش پر ایس کمشنر حیدرآباد نے پابندی عائد کردی ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ملک میں 14 سے 17 اگست تک تعطیلات کا امکان
اگست میں یومِ آزادی اور چہلم امام حسینؑ ایک ساتھ آنے کے باعث ملک میں 4 روزہ تعطیلات کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق 14 اگست کو یومِ آزادی کی ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی جب کہ یومِ آزادی ہر سال جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے، حکومت نے ملک بھر میں پرچم کشائی، ثقافتی تقاریب، پریڈز اور تحریکِ آزادی کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے بھرپور پروگرامز کا اعلان کیا ہے۔
15 اگست کو چہلم کی تعطیل وفاقی فہرست میں شامل نہیں، تاہم صوبائی سطح پر مقامی تعطیل دی جا سکتی ہے۔
15 اگست کو حضرت امام حسینؓ کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا ، ملک بھر میں مجالس، ماتمی جلوس اور دیگر مذہبی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، جہاں کربلا کے عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
اس صورت میں 14 تا 17 اگست (جمعرات تا اتوار) تعطیلات یکجا ہو سکتی ہیں جب کہ گزشتہ سال بھی کراچی اور راولپنڈی میں چہلم پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔
ان 2 تعطیلات کے بعد 16 اور 17 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات آتی ہیں، جس سے پاکستان بھر کے طلباء، اساتذہ اور ملازمین مسلسل چار دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔