پی سی بی کا قومی کرکٹر حیدر علی کو معطل کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر حیدر علی کی عارضی طور پر معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔ فوری طور پر نافذ العمل فیصلہ مانچسٹر پولیس کی جانب سے قومی کرکٹر کے خلاف جاری تحقیقات کے نتائج آنے تک رہے گا۔
پی سی بی کے مطابق مانچسٹر پولیس نے حیدر علی کے خلاف جاری مجرمانہ تحقیقات کے حوالے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے۔ مانچسٹر پولیس پاکستان شا ہینز کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے تمام کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور قانونی حقوق کو یقینی بنانے کے اپنے فرض اور ذمہ داری کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ حیدر علی کو اس عمل کے دوران ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے مناسب قانونی مدد حاصل ہو۔
پی سی بی کا موقف ہے کہ وہ برطانیہ کے قانونی طریقہ کار کا مکمل احترام کرتا ہے اور تحقیقات کو اپنے مقررہ وقت پر چلنے کی اجازت دینے کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل اور تمام حقائق درست طریقے سے قائم ہو جانے پر پی سی بی اپنے ضابطہ اخلاق کے تحت اگر ضروری ہو تو مناسب کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
پی سی بی کا مزید کہنا ہے کہ جب تک حیدر علی کے خلاف قانونی عمل اپنے نتیجے پر نہیں پہنچ جاتا، پی سی بی اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی سی بی کا حیدر علی
پڑھیں:
’بہت جلد پی آئی اے کی پرواز سے مانچسٹر جاؤں گی‘، برطانوی ہائی کمشنر قومی ایئرلائن کی مداح!
کراچی:پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد پی آئی اے کی پرواز سے مانچسٹر جائیں گی۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد سفر کی ویڈیو جاری کر دی اور کہا کہ بہت جلد میں پی ائی اے کی پرواز سے براہ راست مانچسٹر جاوں گی۔
Come fly with me! Enjoyed my PIA flight from Karachi to Islamabad. The UK has lifted its air safety ban, a milestone reflecting the hard work of aviation experts in Pakistan and the UK to meet international safety standards. pic.twitter.com/2ZwJ5vUvxM
— Jane Marriott (@JaneMarriottUK) August 6, 2025جین میریٹ کو ہوابازی کا ذاتی شوق ان کو جہاز کے کاک پٹ لے گیا اور پی آئی اے کے کپتان نے انہیں بریفنگ دی۔
پی آئی اے کے سی ای او نے برطانوی ہائی کمشنر کو اعزازی ہواباز بنا کر کپتان کی کیپ پیش کی، برطانوی سفیر نے پی آئی اے کے لیےنیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہارکیا۔
سی ای او کی جانب سے برطانوی ہائی کمشنر کو پروازوں کی بحالی میں انتھک کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔