پاکستانی کرکٹر حیدر علی مانچسٹر پولیس کی حراست میں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
پاکستان کے بیٹر حیدر علی کو انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ گریٹر مانچسٹر پولیس حیدر علی کے خلاف مجرمانہ تحقیقات کر رہی ہے، جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انہیں فوری طور پر معطل کر دیا ۔
انگلش میڈیا رپورٹس کے مطابق، حیدر علی کے خلاف ایک خاتون نے شکایت درج کروائی ہے، جس کا تعلق مبینہ طور پرپاکستان شاہینز کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آنے والے واقعے سے جوڑا جا رہا ہے۔ تاہم، نہ ہی پولیس اور نہ ہی پی سی بی کی جانب سے اس واقعے کی مزید تفصیلات فی الحال جاری کی گئی ہیں۔
پی سی بی نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ حیدر علی کو قانونی معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ برطانوی تحقیقات کے دوران ان کے قانونی حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ بورڈ نے واضح کیا کہ وہ برطانیہ کے قانونی عمل کا مکمل احترام کرتا ہے اور معاملے کی مکمل چھان بین تک کسی بھی رائے یا فیصلے سے گریز کرے گا۔
حیدر علی کو عارضی معطلی کے تحت کرکٹ سے دور رکھا گیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہے۔ اس کے تحت وہ تفتیش کے مکمل ہونے تک کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ قانونی عمل مکمل ہونے کے بعد یہ فیصلہ کرے گا کہ آیا بورڈ کے ضابطہ اخلاق کے تحت مزید تادیبی کارروائی کی ضرورت ہے یا نہیں۔
یہ صورتحال حیدر علی کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، جو ماضی میں پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈےفارمیٹس میں نمائندگی کر چکے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ماڈل ٹاؤن میں پی ٹی آئی کارکنان کی پوری ریلی گرفتار، انتہائی مطلوب ملزم بھی ہاتھ آگیا
لاہور: ماڈل ٹاون پولیس نے پی ٹی آئی کی پوری ریلی کو روک کر تمام 28 کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں نکالی جانے والی پانچ اگست کی ریلی کی قیادت گجرات سے تعلق رکھنے والے رہنما ندیم بٹ کررہے تھے۔
پولیس نے ریلی کو روک کر اُس میں شریک تمام 28 افراد کو حراست میں لے لیا، گرفتار کیے گئے افراد میں کئی مقدمات میں نامزد مطلوب ملزم ندیم بٹ بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق کارکنان کے ڈالے ، ہاِئی ایس وین اور کاریں بھی قبضہ میں لے لیں جبکہ گرفتار کیے گئے افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری کی گئی قیدیوں کی فہرست کے مطابق حراست میں لیے گئے کارکنان میں قمر رضا، سیف، مناف حنیف، احتشام، گجرات کے محمد حسین صفدر، حسن افضال، سرائے عالمگیر کے رہائشی ہارون رشید شامل ہیں۔
اس کے علاوہ محمد افضل، محمد اعظم، داؤد، جاوید اقبال، ندیم اختر، یاسر خان، قادر، غلام عباس، غلام مصطفی، محمد علی، طارق اقبال، بلاول ، نعمان احمد، احتشام ، وسیم عباس اور وسیم ارشد شامل ہیں۔