لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے ہفتہ اقلیت کاررواں کی اختتامی تقریب سے خطاب میںکہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سمیت پوری دنیا سے خوشگوار اور دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، مگر بھارت کا یاتریوں کو پاکستان نہ آنے دینا افسوسناک اور غیرذمہ دارانہ اقدام ہے۔ پنجاب حکومت نے یوم آزادی کو معرکہ حق کے بعد اس بار مزید بھرپور اور تاریخی انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مرتبہ جشن آزادی کا عنوان ‘‘حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک’’ رکھا گیا ہے۔ مینار پاکستان کے سائے میں کھڑے ہو کر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہر مذہب اور ہر رنگ و نسل کے پاکستانی کو برابر کا درجہ ملے گا۔ پورا ہفتہ جھنڈے میں سفید رنگ کی نمائندگی کرنے والی اقلیتوں کے احترام اور شمولیت کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے معاشرے کے ان طبقات کا ہاتھ تھاما ہے جنہیں برسوں نظرانداز کیا گیا۔ عمران خان کو اداروں کو سیاست میں گھسیٹنے اور الزام تراشی کی پرانی عادت ہے۔ فیلڈ مارشل نے جب وزیر اعظم ہاؤس میں موجود بشریٰ بی بی کی سرگرمیوں کی نشاندہی کی تو عمران خان اسی دن سے موجودہ عسکری قیادت کے مخالف ہوگئے۔ ان کا وطیرہ ہے کہ جو بھی ملک و قوم کی بھلائی اور بہتری کے لیے کام کرے گا، خان صاحب کو اس سے مسئلہ ہوگا۔ فساد گروپ نے چودہ اگست پر احتجاج کی کال دے کر پھر ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ اگر کسی نے جشن آزادی کے موقع پر کسی بھی طرح کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا اور ہر سازش ناکام ہوگی۔ بھارت نے اپنی عوام کو دنیا میں تنہا کر دیا ہے۔ بھارتی اقدامات پر ہمیں بھارتی شہریوں سے افسوس ہے کہ ان کے نہ ہمسائے بچے ہیں نہ عالمی دوست۔ اس کے برعکس پاکستان نے سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس ملک میں ایک فسادی گروپ ہر موقع پر نفرت پھیلانے کی کوشش کرتا ہے۔ عالیہ حمزہ کی ٹائم لائن اٹھا کر دیکھ لیں سب حقیقت سامنے آ جائے گی۔ کسی کو راستہ بند کیا گیا اور نہ کسی کو روکا گیا، مگر یہ لوگ خود باہر نہیں نکلے اور محض فرمائشی گرفتاریاں کراتے رہے۔ پنجاب حکومت 14 اگست بھرپور طریقے سے منائے گی اور ہر پاکستانی کے دل میں محبت، بھائی چارے اور فخر کے جذبات کو زندہ کرے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان کا افغانستان سے درآمدات پر انحصار میں اضافہ، برآمدات میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )پاکستان کا رواں مالی سال کے دوران افغانستان سے درآمدات پر انحصار میں اضافہ ہوا ہے جب کہ برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ جولائی، اگست 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات 8 فیصد بڑھیں اگست 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات ماہانہ بنیاد پر 50 فیصد بڑھیں جب کہ پاکستان کی افغانستان سے اگست 2025 میں سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 16 فیصد اضافہ ہوا.

(جاری ہے)

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی گذشتہ ماہ افغانستان سے درآمدات کا حجم 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا جب کہ جولائی 2025 میں افغانستان سے پاکستان کی امپورٹس 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں اسی طرح، اگست 2024 میں افغانستان سے پاکستان کی درآمدات 4کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھیں جب کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں پاکستان کی افغانستان سے درآمدات 9 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں. دوسری جانب اگست 2025 میں سالانہ اور ماہانہ بنیاد پر افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی، گذشتہ ماہ افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر 13 فیصد کمی ہوئی حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اگست 2025 میں سالانہ بنیاد پر افغانستان کے لیے برآمدات میں ایک فیصد کمی ہوئی جب کہ جولائی میں بھی افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ذرائع نے بتایا کہ اگست 2025 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 8 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہیں جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 19 کروڑ ڈالرز رہیں.                                                                                         

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی
  • عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، پاکستان میں درآمدات میں کمی ریکارڈ
  • پیپلزپارٹی نے کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنادیاہے: عظمیٰ بخاری
  • شرجیل میمن کو جتنی وفاق و پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ کی ہوتی، عظمیٰ بخاری
  • پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو پسماندہ بنا دیا، وہاں کے لوگ مریم نواز کی قیادت چاہتے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنا دیا ہے، عظمی بخاری
  • پیپلز پارٹی نے سندھ اور کراچی کو زمانہ قدیم کا علاقہ بنادیا، عظمی بخاری
  • پاکستان کا افغانستان سے درآمدات پر انحصار میں اضافہ، برآمدات میں کمی ریکارڈ
  • بھارت نے پاکستان پر ایک اور حملے کا اشارہ دے دیا
  • خالد مقبول صدیقی کا سندھ کی تقسیم کا بیان سندھ دشمنی کی عکاسی کرتا ہے