اتحادی جماعتوں نے 27ویں ترمیم میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، وفاقی وزیر
اشاعت کی تاریخ: 6th, November 2025 GMT
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل ان شاء اللہ سینیٹ میں پیش ہو جائے گا، ترمیم میں 18 ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور اور رہنما مسلم لیگ ن ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل ان شاء اللہ سینیٹ میں پیش ہو جائے گا جبکہ مشترکہ کمیٹی میں بھی مسودے پر بحث ہوگی اور امید ہے کہ ایک ایک شق پر تفصیل سے بات ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اس کے بعد مسودہ قومی اسمبلی میں پیش ہو گا۔اور ہمیں امید ہے 27 ویں ترمیم پاس ہو جائے گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ ستائسویں آئینی ترمیم میں 18 ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کوئی بات نہیں ہے، ترمیم پر پیپلز پارٹی کے تحفظات ہیں، ہماری کوشش ہے کہ مشاورت سے فیصلے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ این ایف سی اور دیگر معاملات پر باہمی مشاورت سے معاملات طے پا جائیں گے، دو تین نکات کے علاوہ کسی مجوزہ شق پر کوئی اختلافات نہیں ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی اتحادی جماعتوں سے ملاقات سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ، نیشنل پارٹی دیگر جماعتوں نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور تعاون کا یقین دلایا ہے جبکہ پیپلز پارٹی سے بھی جو مشاورت ہوئی اور وہ مثبت ہے جس میں این ایف سی، آئینی عدالت نصاب کے حوالے سے چند تجاویز سامنے آئی ہیں۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں اتحادیوں سے بات چیت کی ہے۔ وفاقی وزیرنے بتایا کہ وزیر اعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا تھا، ایم کیو ایم نے پہلے وزیر اعظم سے ملاقات کی، اعجاز الحق بھی آج تشریف لائے۔ معاملہ جب کمیٹی میں جائے گا تو تمام جماعتوں سے مشاورت ہو جائے گی، زیادہ تر جماعتوں نے ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ہم آن بورڈ لیں گے، اس سے پہلے 26 ویں ترمیم پر بھی مولانا صاحب نے ہمارا ساتھ دیا تھا، امید ہے کہ اس ترمیم میں بھی مولانا صاحب ہمارا ساتھ دیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر ویں ترمیم ہو جائے نے کہا
پڑھیں:
وفاقی کابینہ کل 27ویں ترمیم کی منظوری دے گی، وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا
فوٹو: فائلمجوزہ 27ويں آئینی ترمیم کی منظوری کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ کو 27ویں ترمیم پر بریفنگ دی جائے گی، کل ہی ترمیم سینیٹ اجلاس میں بھی پیش کردی جائے گی۔
آج وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیا، متحدہ قومی موومنٹ کے وفد سے ملاقات میں ایم کیو ایم کے بلدیاتی مسودے کو 27ویں ترمیم میں شامل کرنے کا یقین دلایا۔
یہ بھی پڑھیے اٹھارویں ترمیم کا رول بیک تو ممکن ہی نہیں، شازیہ مری 27ویں آئینی ترمیم کا ڈرافٹ کسی نے نہیں دیکھا: سہیل آفریدی 27ویں آئینی ترمیم پر کوئی جلد بازی نہیں ہے: بیرسٹر عقیلمتحدہ نے بھی ترمیم کی حمایت کر دی اور دیگر جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے میں مدد کا وعدہ بھی کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ انتخابات کے بعد بننے والی مقامی حکومت کو مالی، انتظامی اور سیاسی اختیارات دیئے جائیں، مقامی حکومتوں کی مدت چار سال ہو اور نئے انتخابات نگراں سیٹ اپ کے تحت کرائے جائيں۔
وزیراعظم سے استحکام پاکستان پارٹی، ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے وفود نے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔