بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایک اور گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ کے بے بنیاد دعوؤں کی حقیقت واضح کرتے ہوئے بتایا کہ اس خبر کا کوئی مصدقہ ذریعہ موجود نہیں۔پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا، گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطے میں بدامنی پھیلانے میں مصروف ہے۔پاکستانی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ کے گمراہ کن دعوؤں کا پردہ چاک کردیا، بھارتی چینل نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ ’’افغان طالبان نے ایک پاکستانی داعش (ISIS) جنگجو کی ویڈیو جاری کی ہے‘‘۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق ویڈیو میں جھوٹا اعتراف کیا گیا کہ مبینہ دہشتگرد نے بلوچستان میں لشکرِ طیبہ سے منسلک کیمپوں میں تربیت حاصل کی اور داعش خراسان کے ساتھ افغانستان میں کارروائیوں میں حصہ لیا۔پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے واضح کیا کہ کسی بھی سرکاری یا مصدقہ طالبان چینل نے ایسی کوئی ویڈیو جاری نہیں کی، یہ من گھڑت خبر ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ نے غیر مصدقہ ذرائع سے شائع کی اور دیگر بھارتی اداروں نے بھی بغیر کسی تصدیق کے اسے پھیلایا۔وزارتِ اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ اور افغان طالبان کے ترجمان نے بھی کسی پاکستانی داعش جنگجو کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔پاکستانی مؤقف کے مطابق بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان مخالف بیانیہ کو فروغ دے رہا ہے اور اپنے گودی میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے تاکہ پاکستان میں بدامنی اور دہشتگردی کو ہوا دی جاسکے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بھارتی میڈیا کی من گھڑت مہم بے نقاب، پاکستان نے حقائق سے صفایا کر دیا

پاکستان کے خلاف مسلسل منفی پراپیگنڈا میں مصروف بھارتی میڈیا کی ایک اور جھوٹی مہم بے نقاب ہو گئی ہے۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات پاکستان کی شفاف وضاحت اور حقائق پر مبنی موقف نے بھارتی میڈیا کے فریب کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا۔
بھارتی میڈیا نے اپنی ہی صدر کو جھوٹے بیانیے میں شامل کر کے شرمناک حد پار کر دی۔ بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کی خاتون پائلٹ شیوانگی سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔ چینل نے اس مقصد کے لیے بھارتی صدر کے ساتھ شیوانگی سنگھ کی تصاویر نشر کر کے پاکستان کے نام سے من گھڑت بیانیہ تخلیق کرنے کی کوشش کی۔
تاہم وزارتِ اطلاعات و نشریات کے مطابق، پاکستان نے آپریشن “بنیانِ المرصوص” کے دوران کسی بھی بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کا کوئی دعویٰ نہیں کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے 11 مئی 2025 کی پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ پاکستان کی تحویل میں کوئی بھارتی پائلٹ موجود نہیں ہے اور تمام خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی پروپیگنڈا مشینری اپنی داخلی اور عسکری ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹ اور فریب کا سہارا لے رہی ہے۔ گودی میڈیا نے اس سے قبل بھی متعدد جعلی اور مضحکہ خیز رپورٹس شائع کر کے خود کو عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دینے میں مصروف
  • پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب، وزارتِ اطلاعات نے “انڈیا ٹوڈے” کا گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب کر دیا
  • اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوجی تعاون زیر غور ، بھارتی پروپیگنڈا بےبنیاد ہے، پاکستان
  • پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہو گیا
  • پاکستان نے پاسپورٹ سے اسرائیلی شق کے خاتمے کا بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا
  • پاکستان سے متعلق بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا سامنے آگیا
  • بھارتی میڈیا کا نیا جھوٹ بے نقاب، پاکستان نے پروپیگنڈا کا پول کھول دیا!
  • بھارتی میڈیا کی پاکستان مخالف جھوٹی مہم بے نقاب
  • بھارتی میڈیا کی من گھڑت مہم بے نقاب، پاکستان نے حقائق سے صفایا کر دیا