2025-07-25@20:33:37 GMT
تلاش کی گنتی: 187

«فواد چوہدری نے»:

    لاہور ہائیکورٹ میں ‏فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں بری کرنے کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ عدالت عالیہ کے دو رکنی بینچ نے فواد چوہدری کے وکیل کو اے ٹی سی سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت براہ راست بری کرنے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کرسکتی، فواد چوہدری ٹرائل کورٹ میں بری کرنے کی درخواست دیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ اگر دونوں گواہ آپ کے حق میں ہیں تو آپ کیوں فکر مند ہیں؟چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عبہر گل پر مشتمل بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء)پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کیجانب سے فواد چوہدری کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیس میں مدعی کے وکلا نے ابتدائی دلائل مکمل کر لئے۔(جاری ہے) ایڈیشنل سیشن جج سہیل شیخ نے کیس پر سماعت کی۔شیخ وقاص اکرم کے وکلاء کیجانب سے دعویٰ پر ابتدائی دلائل مکمل کرلئے گئے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 جولائی تک ملتوی کردی۔شیخ وقاص اکرم نے فواد چوہدری کیخلاف 1 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لورالائی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر سوشل میڈیا پر ایک صارف نے سینئر صحافی احمد نورانی کو اس وقت آڑے ہاتھوں لے لیا جب احمد نورانی نے فواہد چوہدری کی جانب سے پنجاب حکومت کو لورالائی واقعہ پر سخت سوالات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ۔  تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ پنجاب  حکومت خاموش رہ کر پنجابیوں کے قتلوں کی معاون بنی ہوئی ہے، مریم نواز اس قتل عام پر اپنی پوزیشن واضح کریں ، وہ کن کے ساتھ کھڑی ہیں، اس بے حسی پر شرم آنی چاہیے ۔‘‘ میرے خیال میں عمران خان کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کی شمولیت سے تحریک کو نئی زندگی مل سکتی ہے فواد چوہدری نے موجودہ قیادت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جبکہ محمد زبیر نے حکومت سے مذاکرات کو بے معنی قرار دیا. نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کے بیٹے سلیمان یا قاسم سیاست میں فعال کردار ادا کریں تو تحریک میں نئی جان پڑ جائے گی ان کا کہنا تھا کہ برصغیر میں خاندانوں کا اثر بہت ہوتا ہے اور اگر عمران خان کے بیٹے تحریک...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف 1 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد سہیل شیخ نے 12 جولائی کو ابتدائی دلائل طلب کر لیے۔شیخ وقاص اکرم نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ فواد چوہدری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی اور توہین آمیز بیان بازی کرتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ درخواست گزار عزت دار شہری اور قومی اسمبلی میں عوام کا منتخب نمائندہ ہے۔ فواد چوہدری کی غلط بیان بازی سے ان کی ساکھ متاثر ہوئی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق اور موجودہ رہنماؤں کے درمیان زبانی جنگ عدالتی محاذ پر پہنچ گئی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے فواد چوہدری کیخلاف ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دائر درخواست میں شیخ وقاص اکرم نے فواد چوہدری کیخلاف ایک ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی اور توہین آمیز بیان بازی کی جاتی ہے۔شیخ وقاص اکرم نے ہرجانے کے لیے دائر کیے گئے دعوے میں کہا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آنے لگے۔ پارٹی کے سینئر رہنما نے دوسرے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اپنی ہی پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دائر دعوے میں شیخ وقاص اکرم نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی اور توہین آمیز بیان بازی کی ہے۔ دعوے کے مطابق درخواست گزار عزت دار شہری اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جو پہلے ہی مشکلات اور دباؤ کا شکار ہے، اب ایک اور اندرونی بحران کی لپیٹ میں آ چکی ہے، جہاں پارٹی کے اہم رہنما کھلے عام ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہو چکے ہیں اور معاملہ اس حد تک پہنچ گیا ہے کہ ایک سینئر رہنما نے دوسرے کے خلاف عدالت میں ایک ارب روپے کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔درخواست میں شیخ وقاص کا مؤقف ہے کہ فواد چوہدری نے سوشل...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے اندرونی ختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آنے لگے۔ پارٹی کے سینئر رہنما نے دوسرے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پر ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اپنی ہی پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں دائر دعوے میں شیخ وقاص اکرم نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جھوٹی اور توہین آمیز بیان بازی کی ہے۔ دعوے کے مطابق درخواست گزار عزت دار شہری اور...
    اسلام آباد: عدالت عظمیٰ نے فواد چوہدری کے مقدمات کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ شکر کریں عدالتیں کام کررہی ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی 9 مئی کے مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے  لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران چیف جسٹس نے کہا کہ کسی فریق کا حق متاثر نہ ہو، اس لیے فریقین کی موجودگی میں فیصلہ تحریر کیا جائے گا۔ چیف جسٹس نے اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی اور فواد چوہدری کو چیمبر میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ ’شکر...
    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کیخلاف 9 مئی سے متعلق مقدمات کو یکجا کرنے سے متعلق اپیل پر سپریم کورٹ نے حتمی فیصلے تک مقدمات کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کردی ، تاہم عدالت نے فواد چوہدری کی درخواست مسترد ہونے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیاْ چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، سپریم کورٹ نے معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا تصور ہوگی، لاہورہائیکورٹ پہلے ریمانڈ بیک کیے گئے مقدمات کے ساتھ درخواست پر سماعت کرے۔ یہ بھی پڑھیں: دوران سماعت چیف جسٹس  کا کہنا تھا کہ کسی فریق کا حق متاثر نہ...
    سابق وفاقی وزیر فواد چو ہدری مقدمہ سماعت کیلئے مقرر نہ ہونے پر چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوگئے۔سابق وزیر فواد چوہدری، وکیل فیصل چوہدری کے ساتھ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدالت میں پیش ہوئے ،فواد چوہدری نے چیف جسٹس کے روبرو موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمارا مقدمہ سماعت کیلئے نہیں لگا، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ لارجر بنچ دستیاب تھا تو کیس لگنا چاہیے تھا۔فواد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ سپریم کورٹ احکامات کے بعد 9 مئی کیسز روزانہ چل رہے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ 4ماہ میں کیسز نمٹانے کی احکامات پر نا انصافی نہیں ہونی چاہیے، ایک دن ایک ہی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کے 9 مئی سے متعلق کیسز کی سماعت کل ہونے والی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔ اس حوالے سے  فواد چوہدری کے بھائی اور وکیل فیصل چوہدری نے بتایا  کہ فواد چوہدری کے 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیسز کو سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے اس کیس کو 3 رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کے لیے کمیٹی کو بھیجا تھا۔ یاد رہے کہ آج سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعات سے متعلق کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری...
    سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعات سے متعلق کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اپنے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ پیش ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس بننے کے بعد ادارے میں کیا کچھ بدلا؟ سماعت کے دوران فواد چوہدری نے مؤقف اپنایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمارا مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا۔ ان کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے نشاندہی کی کہ جب لارجر بینچ دستیاب تھا تو کیس لگنا چاہیے تھا۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد 9 مئی سے متعلق کیسز معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی...
    اسلام آباد: مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے پر  فواد چوہدری چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہو گئے۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، وکیل فیصل چوہدری کے ساتھ  چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدالت میں پیش ہو گئے۔ فواد چوہدری نے چیف جسٹس کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمارا مقدمہ سماعت کے لیے نہیں لگا۔ ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ لارجر بینچ دستیاب تھا تو کیس لگنا چاہیے تھا۔ فواد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ سپریم کورٹ احکامات کے بعد 9 مئی کیسز روانہ چل رہے ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ 4ماہ میں کیسز...
    جہلم (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ "اب یہ کوئی ایسی چیز نہیں جسے نظر انداز کیا جا سکتا ہے، عمران خان کا فیصلہ کہ قاسم اور سلمان ان کی رہائی کی تحریک کی قیادت کریں گے، پاکستان اور بیرون ملک اس کے بہت بڑے اثرات ہوں گے!!"یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہی ہے۔ان کا یہ بیان علیمہ خان کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں علمیہ خان نے کہا تھاکہ قاسم اور سلمان نے کہا ہے کہ وہ پاکستان آئیں گے، تحریک میں اپنا حصہ لینا چاہتے ہیں، اجازت نہیں مانگی بلکہ بتایا ہے۔دوسری طرف قاسم خان کے حوالے سے کہاجارہا تھاکہ ان کا موقف...
    جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے مذاکرات کا حامی ہونے سے متعلق خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے اس کو جمہوریت کے لیے اچھی خبر قرار دیا ہے۔   نجی ویب سائٹ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے حالیہ دنوں میں پارٹی رہنماؤں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کے قائل نہیں اور اگر جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے تو تمام سیاسی قوتوں کو ڈائیلاگ کا راستہ اپنانا ہوگا۔لیگی رہنما کے مطابق نواز شریف اس حد تک مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ اڈیالہ جیل جا کر عمران خان...
    سپریم کورٹ میں 9 مئی مقدمات کے خلاف فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت ہوئی،  فواد چوہدری  نے کہا کہ ایک واقعہ کی ایک سے زائد ایف آئی آرز درج نہیں ہو سکتی، ایک ہی واقعہ پر مختلف تھانوں میں 35 مقامات درج ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فواد چوہدری کی اپیل پر سماعت کی۔ فواد چوہدری نے دلائل  دیے کہ تمام مقدمات کو یکجا کرکے ایک ہی ٹرائل چلایا جائے، جسٹس ہاشم کاکڑ  نے ریمارکس دیے کہ بظاہر پہلی ایف آئی آر پر ہی کارروائی ہوسکتی ہے۔ پراسیکیوٹر  نے کہا کہ  لاہور کورٹ میں دو رکنی بنچ نے فواد چوہدری کی اپیل پر سماعت کی ، دو رکنی بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل...
    لاہورہائیکورٹ نے نومئی کے کیسز میں چالان سمیت دیگر دستاویزات کی نقول کے حصول کیلئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست خارج کردی۔لاہورہائیکورٹ نیفواد چوہدری کی چالان سمیت دیگردستاویزات کی نقول کیلئے  درخواست پرفیصلہ سنا دیا، عدالت نے فوادچوہدری کی دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے فواد چوہدری کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو 9 مئی کے کیسز میں حقائق کے برعکس ملوث کیا گیا،عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نےنومئی کے کیسز میں چالان سمیت دیگر دستاویزات کی نقول کے حصول کیلئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست خارج کردی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہورہائیکورٹ نےفواد چوہدری کی چالان سمیت دیگردستاویزات کی نقول کیلئےدرخواست پرفیصلہ سنا دیا، عدالت نےفوادچوہدری کی دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں2 رکنی بینچ نے فواد چوہدری کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گذار کو 9 مئی کے کیسز میں حقائق کے برعکس ملوث کیا گیا،عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ مودی سرکار کے زیر تسلط مقبوضہ کشمیر میں خواتین مسلسل عدم تحفظ کا شکار...
    سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعات سے متعلق درج متعدد مقدمات کے خلاف فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ایک ہی واقعے پر متعدد ایف آئی آرز درج نہیں کی جا سکتیں اور تمام مقدمات کو یکجا کرکے ایک ہی ٹرائل چلایا جائے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ فواد چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی واقعے پر مختلف تھانوں میں 35 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جو قانون اور انصاف کے اصولوں کے منافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے مقدمات میں قانونی پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں، اور یہ اقدام سیاسی انتقام کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔...
    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین جمہوریت اور عدالتیں ختم ہوچکی، سپریم کورٹ کا حالیہ جو فیصلہ آیا اس سے رہی سہی کسر بھی نکل گئی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہو نے کہا کہ صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے، اس وقت سیاسی سوجھ بوجھ والی قیادت راہنماؤں کی ضرورت ہے،  آئین و قانون کو احترام دینے والےافراد کو اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔ فواد چودہری نے کہا کہ اب صرف جدوجہد ک راستہ رہ گیا ہے، سوات پوری فیملی مرگئی، پاک پتن اسپتال 20 بچے مر گئے، ہم سب بھولنے کے عادی ہیں، میڈیا ایک چیز کو اٹھاتا ہے پھر دوسرے دن وہ بھی بھول جاتا ہے۔ قبل ازیں سابق وفاقی وزیر فواد چودہری کے خلاف مبینہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری کا فواد چوہدری کو کرارا جواب، بے وقوف کہہ دیا،سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور انہیںبے قوف کہتے ہوئے مخاطب کیا،گزشتہ روز سندھ طاس معاہدے پر ثالثی کی مستقل عدالت نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا کا معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کرنے اور ثالثی عدالت کے کردار کو محدود کرنے کا اقدام درست نہیں ہے۔جمعہ کو پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق حکومتِ پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے...
    سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور انہیں احمق کہتے ہوئے مخاطب کیا، لیکن ایسا کیوں ہوا؟ اس سوال کا پس منظر جاننے کے لیے ان کی پچھلی پوسٹس دیکھنا ناگزیر ہوں گی۔ سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو جواب دیتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور انہیں احمق کہتے ہوئے مخاطب کیا، لیکن ایسا کیوں ہوا؟ یہ بھی پڑھیں: گزشتہ روز سندھ طاس معاہدے پر ثالثی کی مستقل عدالت نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہا...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جون ۔2025 )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی لوگوں کو آگے لے کر آئیں، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بیرون ملک میں بیٹھی ہے ہم اور کارکن عدالتوں میں کیسز کا سامنا کر رہے ہیں، موجودہ قیادت تحریک انصاف کو نہیں چلا پا رہی. انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم نے نو مئی کے بعد سختیاں برداشت کی ہیں موجودہ قیادت نہیں کر سکتی اگر موجودہ قیادت ہوتی تو وہ جوتی چھوڑ کر بھاگ جاتے،عمران خان سے گزارش کرتا ہوں کہ سیاسی لوگوں کو آگے لے کر آئیں .(جاری ہے) فواد چوہدری...
    فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کو بانی پی ٹی آئی کی کوئی پروا نہیں ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے  فواد چوہدری نے کہا کہ آج 9 مئی کے 35 مقدموں میں سے ایک مقدمے کی سماعت لاہور میں تھی۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد جو ہمارے ساتھ ہوا موجودہ لیڈر شپ کے ساتھ ہوتا تو وہ بھاگ جاتے، موجودہ لیڈر شپ سے پارٹی نہیں چل رہی، بانی پی ٹی آئی کو اس پر فیصلہ کرنا ہو گا۔ فواد چودھری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ، شعیب شاہینپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے... ...
    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، انہوں نے عوام کو ریلیف کیا دینا ہے، یہاں نہ کوئی پوچھنے والا ہے اور نہ بتانے والا ہے۔ اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ کبھی سنا ہے صوبے کی چیف منسٹر صوبے کو ایئر فورس کا جہاز مل جائے اور وہ بھی اس لیے کہ چیف منسٹر نے علاج کے لیے جنیوا جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا جہاز ایسے استعمال کر رہے ہیں جیسے کہ ٹیکسی ہے، یہ لوگ اپنے ذاتی کاموں کے لیے خرچہ کر رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ فیصل...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا، ڈائریکٹوریٹ جنرل ایمیگریشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروادی ہے نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا گیا ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں عدالت عالیہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا، ڈائریکٹوریٹ جنرل ایمیگریشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروادی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا گیا ہے۔رپورٹ میں عدالت عالیہ کو آگاہ کیا گیا کہ فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے 4 جون کو نکالا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم ہوگئی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے متعلق آگاہ کر دیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق عدالت عالیہ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے گزشتہ روز ہی نکالا گیا ۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے بعد جسٹس انعام امین منہاس نے فواد چوہدری کی درخواست نمٹا دی ۔ سابق وزیر کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا یہاں آنے سے ہمارا فائدہ ہوتا ہے۔ عیدالاضحیٰ سے قبل قیدیوں کے لیے خوشخبری، 90 دن کی سزا میں معافی کا اعلان  فواد چوہدری نے روسٹرم...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالے جانے کے بعد ان کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ دورانِ سماعت ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی، جس کے مطابق فواد چوہدری کا نام 4 جون کو فہرست سے خارج کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ عدالت نے اس سے قبل 25 ستمبر 2024 کو فواد چوہدری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود اس فیصلے پر بروقت عملدرآمد نہ ہونے پر فواد چوہدری نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ اسلام آباد ہائی...
     سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا اور درخواست نمٹا دی گئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کا نام سفری پابندی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل فیصل عرفان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہو چکا ہے اور فواد چوہدری کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔ اس پر عدالت نے توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔فواد چوہدری روسٹرم پر آئے اور عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، آپ کو پتہ ہے ہم نے کہاں جانا ہے، ہم نے یہیں اپوزیشن کرنی ہے۔ اس...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کا نام سفری پابندی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل فیصل عرفان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہو چکا ہے اور فواد چوہدری کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔ اس پر عدالت نے توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ فواد چوہدری روسٹرم پر آئے اور عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، آپ کو پتہ ہے ہم نے کہاں جانا ہے، ہم نے یہیں اپوزیشن کرنی ہے۔ اس پر جسٹس انعام امین منہاس نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے آپ نے بھی ان کے پیچھے پڑ کر نام...
    راولپنڈی:اسپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی نے کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودہری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔سابق وفاقی وزیر طلبی باوجود عدالت پیش نہیں ہو رہے تھے. جس پر انسداد رشوت ستانی عدالت جج خاور رشید نے فواد چودہری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوے مقدمے کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔دوران سماعت، چالان پیش نا کرنے پر بھی عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر تفتیشی افسر چالان پیش کریں۔مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن جہلم نے درج کیا تھا.مقدمے میں اراضی حصول کے لیے بھاری رشوت کا الزام ہے۔
    —فائل فوٹو راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کی عدالت نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گرفتار کر کے 30 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔فواد چوہدری کے خلاف جہلم میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اراضی منتقلی کا مقدمہ درج ہے۔سابق وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے درج کر رکھا ہے۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہاہے کہ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ جنرل باجوہ بہت اچھے آدمی تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسے بیانیہ بنانے والے دنیا میں بہت کم لوگ ہیں، عدم اعتماد کے وقت عمران خان نے کہا کہ بات کرو کہ ہمیں 10 سے 8 دن چاہئیں. انہوں نے کہا کہ میری اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ چیف کہتے ہیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں لیکن جنرل باجوہ نے کہا کہ ختم کرو، عدم اعتماد سے پہلے مجھے کہا گیا کہ عمران خان کو چھوڑ دیں لیکن میں نے کہا کہ عمران...
    فواد چوہدری کا پی ٹی وی میں نام کی تختی بحال کرنے پر عطا تارڑ سے اظہار تشکر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی وی میں نام کی تختی بحال کرنے پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے اظہار تشکر کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ بطور وفاقی وزیر اطلاعات انہیں پی ٹی وی کے کانفرنس روم کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔فواد چوہدری کے مطابق 2022میں حکومت تبدیل ہوتے ہی میرے نام کی تختی ہٹا دی گئی تھی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میرے نام کی تختی بحال کرکے آگاہ کیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ اس...
    پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں نام کی تختی بحال کرنے پر فواد چوہدری نے وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں، فواد چوہدری کا الزام سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر لکھا کہ بطور وفاقی وزیرِ اطلاعات مجھے پی ٹی وی کے کانفرنس روم کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا، تاہم 2022 میں حکومت تبدیل ہوتے ہی میرے نام کی تختی ہٹا دی گئی تھی۔ I had the honour of inaugurating a conference room at PTV; however, following a change in government, the commemorative plaque was removed—apparently to appease the new leadership. Upon learning of this, Federal Minister for...
    فواد چوہدری اور عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹوز سابق وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے ن لیگی وفاقی وزیر عطاء اللّٰہ تارڑ سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔فواد چوہدری نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) میں نام کی تختی بحال کرنے پر وفاقی وزیرِ اطلاعات کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ بطور وفاقی وزیرِ اطلاعات مجھے پی ٹی وی کے کانفرنس روم کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا تھا، 2022ء میں حکومت تبدیل ہوتے ہی میرے نام کی تختی ہٹا دی گئی تھی۔فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ وفاقی وزیر عطاء تارڑ نے پی ٹی وی میں میرے نام کی تختی بحال کر کے مجھے آگاہ کیا ہے، اچھے طرزِ عمل کا مظاہرہ کرنے پر میں اُن...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں کسی کے نام کی تختی لگانا یا اکھاڑنا کوئی نئی بات نہیں، ایسا بھی کچھ پی ٹی وی میں ہوا اور سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کے نام کی یادگاری تختی ہٹادی گئی لیکن جب موجودہ وزیراطلاعات کو پتہ چلا تو انہوں نے نہ صرف دوبارہ تختی لگوائی بلکہ فواد چوہدری سے رابطہ بھی کیا جس پر انہوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ایک پیغام بھی جاری کردیا۔ فواد چوہدری نے لکھا کہ ’ مجھے پی ٹی وی میں کانفرنس روم کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا  تاہم، حکومت میں تبدیلی کے بعد، بظاہر نئی قیادت کو خوش کرنے کے لیے یادگاری تختی کو ہٹا دیا گیا۔ اس کا علم ہونے پر وفاقی...
    اسلام آباد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا  ہے کہ  مودی دبائو میں ہیں، پاکستان پر حملے کی پوزیشن میں نہیں، مودی کا آخری سال ہے، اپوزیشن اور اتحادی اس سے نالاں ہیں، گوادر کو وفاق کے زیر انتظام دیا جائے اور مقامی قیادت کو بااختیار بنایا جائے، دہشتگردی اب اندرونی حمایت کے بغیر ممکن نہیں، نظام کی اصلاح ناگزیر ہے۔ ایک انٹرویو میں   بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے  کہا   کہ بلوچستان کے اصل نظام کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے، گوادر کو وفاق کے زیر انتظام لایا جائے اور مقامی قیادت کو بااختیار بنا کر وسائل میں شریک کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال...
    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان کو بتایا یہاں ہر بندہ کسی کام یا کوئی ذمہ داری لینے کیلئے آتا ہے، یہاں کوئی بانی کی رہائی کیلئے نہیں آتا ہے۔ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں کمیٹی کو تبدیل کرکے عالیہ حمزہ کو اس میں ڈالا ہے، بانی کو بتایا ہے جب تک ہم بڑی پالیٹکس سیٹل نہیں ہوگی کمیٹیاں بنانے سے کچھ نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی کو بتایا ہے جب تک بڑا الائنس نہیں بنتا حکومت پر دباو نہیں بڑھ سکتا، بانی نے کچھ تحفظات کا اظہار کیا ہے، بانی کی معلومات...
    پاکستان کے سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پاکستانی نژاد گلوکار عدنان سمیع پر طنزیہ وار کردیے۔عدنان سمیع نے 2016 میں پاکستانی شہریت ترک کرکے بھارتی شہریت اپنا لی تھی، جس کے بعد سے وہ بھارت کے شہر ممبئی میں مقیم ہیں۔اب حال ہی میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نئی ہوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بھارتی پرچم والے ایئرفونز دکھائے، جو وہ لائیو پرفارمنس کےلیے استعمال کرتے ہیں۔ — اسکرین شاٹ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ابھی امریکی کمپنی کی جانب سے مجھے، میری مرضی کے مطابق لائیو کنسرٹس کےلیے 'اِن ایئر مانیٹرز' موصول ہوئے ہیں، یہ میری دوسری جوڑی ہیں اور یہ ناقابل یقین...
    سپریم کورٹ نے فواد چوہدری کے خلاف 9 مئی کے واقعات سے متعلق درج متعدد ایف آئی آرز کو یکجا کرنے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس دوبارہ ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔ سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی رٹ پٹیشن مسترد کرنے کی کوئی معقول وجوہات نہیں بتائیں، جو کہ قانونی طور پر ضروری ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیےکہ عدالت کے حکم اور شاہی فرمان میں فرق ہونا چاہیے، عدالتی فیصلہ ہمیشہ وجوہات پر مبنی ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک واقعے پر...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف 9 مئی کی ایف آئی آرز یکجا کرنے کا معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔ دوران سماعت، جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی رٹ مسترد کرنے کی وجوہات نہیں دیں۔ جسٹس باقر نجفی نے کہا کہ عدالت کو رٹ مسترد کرنے کی وجوہات دینی چاہیے۔  جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ بادشاہوں والا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے تھا، ہم یہ معاملہ دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کو بھیج رہے ہیں۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ لاہور ہائیکورٹ کیس سن کر تفصیلی وجوہات کے ساتھ فیصلہ کرے۔
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس ہاشم نے فواد چوہدری سے کہا ہے کہ آپ سیاسی آدمی ہیں جیل سے نہ ڈریں، جیل تو سیاست دانوں کو لیڈر بناتی ہے، گھبرائیں نہیں آپ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فواد چوہدری کی 9 مئی مقدمات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے مقدمات کے خلاف درخواست پر اعتراضات لگائے، اپیل میں ججز نے اعتراضات کو برقرار رکھا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے اعتراضات برقرار رکھنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی، ہائی کورٹ کا آرڈر فیصلہ کم اور شاہی...
    سپریم کورٹ میں فواد چوہدری کی 9 مئی مقدمات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ فواد چوہدری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے مقدمات کےخلاف درخواست پر اعتراضات لگائے، اپیل میں ججز نے اعتراضات کو برقرار رکھا۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی 9 مئی کے تمام مقدمات یکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اعتراضات برقرار رکھنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی، ہائیکورٹ کا آرڈر فیصلہ کم اور شاہی فرمان زیادہ لگ رہا ہے۔ فواد چوہدری نے عدالت کے روبرو مطلع کیا کہ میں 9 مئی کے بعد 7...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2025ء) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ججز سے یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ 27ویں ترمیم لا کر ان کی عمر میں 5 سال اضافہ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز میں یہ بات عام ہے کہ ججز سے یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ ستائیسویں آئینی ترمیم لا کر ججز کی عمر میں 5 سال اضافہ کریں گے، خاص طور پر جسٹس امین الدین جو ریٹائر ہونے والے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے مخصوص نشستوں کے کیس کا حکومت کے حق میں مثبت فیصلہ آئے کیوں کہ اس حکومت کے لیے اس سے زیادہ اچھے کوئی ججز نہیں ہوسکتے اس لیے حکومت...
    انسداد دہشت گردیعدالت لاہور میں نو مئی سے متعلق مختلف مقدمات میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب،سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری،سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 16 جون تک توسیع کر دی گئی۔مسلم لیگ نون کا دفتر اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے سمیت نومئی کے چھ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کے دوران عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، فواد چوہدری سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 16 جون تک توسیع کردی۔عدالت میں فواد چو ہدری، علی امتیاز، کرامت کھوکھر سمیت دیگر نے حاضری مکمل کروائی، بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں،...
    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے یہ تاثر ختم کر دیا کہ بھارت سائوتھ ایشیا کا اسرائیل ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے ہر محاذ پر بھارت کو مثر جواب دیا ہے،پاکستان کی ایئر فورس نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے اور انڈین ایئر بیس کو تباہ کر دیا۔ انڈین ایئر فورس کو اس نوعیت کا نقصان پہلے کبھی نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا کیونکہ پاکستان کی عسکری طاقت اور قوم کا اتحاد اس کا اصل ہتھیار ہے۔ بھارت کے لوگ چین، سعودی عرب اور امریکہ سے رابطے میں تھے کہ...
    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت میں دس سال سے زائد عرصے سے انتہا پسند حکومت ہے، چند ریاستوں کے لوگ ہی پاکستان کیخلاف جنگ کی باتیں کررہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں 10 سال انتہا پسند حکومت رہی، اب بھی ہے، بھارت میں انتہا پسندی کا سلسلہ اب سے نہیں پہلے سے شروع ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں بی جے پی کی حکومت آئی تو آزاد میڈیا کو ختم کر دیا گیا اور پھر بی جے پی نے میڈیا کو اپنا رائٹ ہینڈ بنا لیا، اب وہاں اگر میڈیا حقائق پر بات کرے تو اُس کے پیچھے پڑھ جاتے ہیں۔ فواد چوہدری...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نو مئی فیصل آباد کے مقدمے میں فرد جرم کی کاپیاں فراہم کرنے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔(جاری ہے) لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے فواد چوہدری کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کرنے کے حوالے سے عدالتی کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل بینچ 5مئی کو سماعت کرے گا ۔فواد چوہدری نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ فیصل آباد کی اے ٹی سی عدالت نے نو مئی کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرکہ گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنا شروع کردئیے ہیں جبکہ...
    راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی۔ دوران سماعت سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو پیش کیا گیا جن کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے تھے۔ فواد چوہدری نے خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کیا جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ منسوخ کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل پھر ہوگی۔
    ---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کی 9 مئی کے مقدمات کی سماعت یکجا کرنے کی درخواست خارج کر دی۔جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیصلہ جاری کردیا۔عدالتی حکمنامے کے مطابق فواد چوہدری، صنم جاوید کی طرح مختلف مقدمات کو یکجا کرنے کے ریلیف کے مستحق نہیں ہیں، فواد چوہدری کے خلاف درجنوں مقدمات میں حقائق اور واقعات مختلف ہیں، ٹرائل کورٹ چاہے تو اپنے ضلع کے مقدمات یکجا کر سکتی ہے۔ جلاؤ گھیراؤ کا الزام، فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں توسیعلاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ نے اپنے حکمنامے...
    لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 9 مئی کے تمام مقدمات کا ٹرائل یکجا کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مماثلت نہ رکھنے والے مقدمات کو یکجا نہیں کیا جاسکتا۔ جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 16 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 9 مئی جسٹس شہباز رضوی جسٹس طارق سلیم شیخ فواد چوہدری لاہور ہائیکورٹ
    اسلام آباد(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چو ہدری نے کہا  ہے کہ پہلگا م حملے مقامی لوگ ہی کر سکتے ہیں جن کو وہاں کے راستوں سے واقفیت ہے، بھارت میں ہونے والی دہشتگردی پر پاکستان ہمیشہ ہی نیوٹرل تحقیقات کی آفر کرتا رہا ہے اور اب بھی کر رہا ہے  کیونکہ پاکستان ان معاملات میں ملوث نہیں۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری  نے نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہونے والی دہشتگردی پر پاکستان ہمیشہ ہی نیوٹرل تحقیقات کی آفر کرتا رہا ہے اور اب بھی کر رہا ہے  کیونکہ پاکستان ان معاملات میں ملوث نہیں ۔انہوں نے کہا کہ  پہلگا م جیسے حملے مقامی لوگ ہی کر سکتے ہیں جن...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا تو سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث نے جنم لیا۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی مذکورہ ہدایت پر سوال اٹھایا اور طنزیہ طور پر ”سابق پاکستانی“ گلوکار عدنان سمیع کی بھارتی شہریت کو نشانہ بناتے ہوئے سوال داغا، ”تو عدنان سمیع کا کیا ہوگا؟“ اس سوال نے عدنان سمیع کو مرچیں لگا دیں۔ عدنان سمیع، جو کئی سالوں سے بھارتی شہریت کے مزے لوٹ رہے ہیں، انہں نے فواد چوہدری کو ”جاہل احمق“ کہہ کر بدتمیزی کی انتہا کر دی۔ ایک ایسا شخص جو کبھی پاکستان کے گیت گاتا تھا، آج اسی ملک کے...
    پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم، فواد چوہدری اور عدنان سمیع کے درمیان لفظی جنگ،دلچسپ جملے بازی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )گزشتہ منگل کو جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت نے سفارتی قدم اٹھاتے ہوئے سارک ویزے کے تحت پاکستانی شہریوں کو جاری ہونے والے ویزے منسوخ کر کے فوری ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم جاری کیا ہے۔بھارت میں قیام پزیر پاکستانی شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم جاری ہوا تو پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان توجہ کا مرکز بن گئے۔ بھارت چھوڑنے کے حکم سنتے ہی عدنان سمیع ہوش و حواس کھو بیٹھے اور سوشل میڈیا پر ان کے...
    لندن میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے جبکہ فیصل چوہدری کو جھوٹ بولنے پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے ایک بار پھر فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے جبکہ فیصل چوہدری کو جھوٹ بولنے پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالا تھا۔ شعیب شاہین نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات بگاڑنے والوں کو بے...
    لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شعیب شاہین نے ایک بار پھر فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے انہیں پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ قرار دے دیا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف قتل، ڈکیتی اور دہشتگردی کی 20 ایف آئی آر درج ہیں، فواد چوہدری تو پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے جب کہ ان کے بھائی فیصل چوہدری کو جھوٹ بولنے پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالا تھا کیوں کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے، اس لیے پارٹی کے اندرونی معاملات بگاڑنے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔ یہاں...
    سپریم کورٹ میں فواد چوہدری کی اپنے خلاف نو مئی مقدمات یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت،عدالت نے کیس میں ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ فواد چوہدری نے کہا میرے خلاف نومئی پر 35 مقدمات ہیں، ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تو بینچ نے کہا ہم صرف اپنی رجسٹری کی حد تک فیصلہ کرسکتے ہیں، میرے مقدمات ملتان ،فیصل آباد لاہور برانچز میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کی چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت ایسے مقدمات میں ممکن نہیں، پراسیکیوشن لوگوں کو سزائیں دلوانے سے زیادہ رگڑنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا میرے خیال...
    لاہور:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ تو ایک ایشو ہے نہ کہ آپ پندرہ بیس سال کی پالیٹیکس کے بعد اگر سیکریٹری جنرل بنیں یا کوئی ایسا امپورٹنٹ آفس ملے کسی اتنی بڑی پارٹی کا تو پھر تو بات ہے لیکن سلمان راجہ چونکہ حالات ایسے تھے کہ جس میں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے ملکر پی ٹی آئی کا کارڈر ختم کر دیا اور جو لوگ اویلیبل تھے ان میں سے خان صاحب نے کسی کو بنانا تھا تو سلمان راجہ کو یہ ذمے داری مل گئی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور عمران خان...
    فواد چوہدری— فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 مئی تک توسیع کر دی۔اے ٹی سی میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 5 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ فواد چوہدری 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرارلاہور پولیس نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے 5 مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا۔ سماعت کے دوران سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش نہ ہوئے۔وکلاء نے فواد چوہدری کی ایک پیشی کے لیے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری دیگر مقدمات کی پیروی کے لیے سپریم کورٹ...
    سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فواد چوہدری پر 9 مئی مقدمات کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت چیف جسٹس یحیی خان آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، عدالت نے فواد چوہدری کو مقدمہ کی تیاری کے لیے کل تک مہلت دے دی۔ یہ بھی پڑھیے: ’یہ نہیں چاہتے کہ عمران خان باہر آئیں‘، فواد چوہدری نے ’عمران خان ریلیز کمیٹی‘ بنانے کا اعلان کردیا اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے 9 مئی مقدمات کو یکجا کرنے کی استدعا کی ہے، میرے خلاف تمام مقدمات کو ملتان کینٹ مقدمہ میں اکٹھا کیا جائے۔ اس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کی...
     اسلام آباد(آئی  این  پی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے وکلا اورموجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگا دیئے اور کہا یہ پارٹی پرقبضہ کرناچاہتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی وکلا اور موجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگادیئے۔سابق وزیر نے کہا کہ بانی کے نام پر کوئی ایم این اے اور کوئی سینیٹر بن گیا، پی ٹی آئی وکلا قیادت چاہتی ہے بانی و دیگر کو سزائیں ہوجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وکلا، قیادت پارٹی پرقبضہ کرناچاہتی ہے، ریس لگی ہے کون بانی سے ملے اورغلط معلومات دے۔سابق وزیر نے مزید کہا کہ آج پی ٹی آئی کاایک بھی وکیل سپریم کورٹ نہیں آیا، بانی پی...
    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے وکلاء اورموجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگا دیئے اور کہا یہ پارٹی پرقبضہ کرناچاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی وکلاء اور موجودہ قیادت پرسنگین الزامات لگادیئے۔ سابق وزیر نے کہا کہ بانی کے نام پر کوئی ایم این اے اور کوئی سینیٹر بن گیا، پی ٹی آئی وکلا قیادت چاہتی ہے بانی و دیگر کو سزائیں ہوجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وکلا، قیادت پارٹی پرقبضہ کرناچاہتی ہے، ریس لگی ہے کون بانی سے ملے اورغلط معلومات دے۔ سابق وزیر نے مزید کہا کہ آج پی ٹی آئی کاایک بھی وکیل سپریم کورٹ نہیں آیا،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اپریل ۔2025 )سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے چیف جسٹس پاکستان سے شکایت کی ہے کہ 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا خط ملتے ہی انسداد دہشت گردی عدالتیں فوجی عدالتوں میں تبدیل ہو گئی ہیں جبکہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم جاری ہی نہیں ہوا تو خط کیسے پہنچ سکتا ہے؟ اگر کوئی خط جاری کیا گیا ہے تو اسے واپس لیا جائے گا.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں9 مئی مقدمات کی سماعت کے دوران فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ میرے مقدمات آپ کی ہدایت کے باوجود مقرر نہیں ہو رہے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس...
    فواد چوہدری نے چیف جسٹس پاکستان سے شکایت کی ہے کہ 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا خط ملتے ہی انسداد دہشت گردی عدالتیں فوجی عدالتوں میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم جاری ہی نہیں ہوا تو خط کیسے پہنچ سکتا ہے؟ اگر کوئی خط جاری کیا گیا ہے تو اسے واپس لیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں9 مئی مقدمات کی سماعت کے دوران فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ میرے مقدمات آپ کی ہدایت کے باوجود مقرر نہیں ہو رہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ آپ کا کیس کل لگ جائے گا، جس پر فواد...
    پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور فواد چوہدری نے سلمان اکرم راجہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کسی کو برداشت کرنے کو تیار نہیں اور پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں۔ 9 مئی مقدمات کی سماعت میں سپریم کورٹ پیشی کے بعد پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کسی کو پارٹی میں برداشت نہیں کرتے، پارٹی ایسے چلا رہے ہیں جیسے کوئی رجمنٹ ہو۔ سلمان اکرم راجہ کسی کو پارٹی میں برداشت نہیں کرتے، پارٹی ایسے چلا رہے ہیں جیسے کوئی رجمنٹ ہو، جو کام کرنے والے ہیں وہ کرتے نہیں۔ آج 9 مئی کا کیس ہے کوئی PTIکا سینیئر...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل 2025ء ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے غیرملکی فاسٹ فوڈ شاپس پر حملوں اور بائیکاٹ مہم پر شدید ردعمل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام دوستوں نے پورا زور لگا لیا ہے، یہ ملاء صرف پاکستان میں کے ایف سی وغیرہ اور نہتے لوگوں کے خلاف جہاد کیلئے تیار ہیں، فلسطین جانے کا کہو تو ان کے منہ سے گالیاں، جھاگ اور آنکھیں لال ہو جاتی ہیں، ڈر سے گھگھی بندھ جاتی ہے، باقی اگر بلیو ایریا، چورنگی، لاہور وغیرہ میں آگ لگانی ہو تو جتھا حاضر ہے، ملک میں سرمایہ کاری کیلئے یہ رویہ تباہ کن ہے، لوگوں سے روزگار چھیننا کسی...
    سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ قیادت کے دور میں عمران خان کو حکومت جتنی دیر اندر رکھ سکی وہ رکھے گی کیونکہ عدالتوں کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کروایا جا سکتا۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں فواد چوہدری نے پارٹی میں فارورڈ بلاک کا زمہ دار شبلی فراز اور سلمان اکرم راجا کو قرار دیا جنہوں نے عمران خان کو 23 موجودہ ارکان اسمبلی اور سینیٹ کی لسٹ دے کر انہیں نکالنے کی سفارش کی۔ ’سلمان راجا جیسے بونے پی ٹی آئی چلائیں گے تو ایسا ہی ہوگا۔ جب آپ 23 ایم این ایز اور سینیٹرز کی لسٹ عمران خان کو دیں گے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2025ء)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو بیوقوف قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کو صرف فلاں فلاں کو نکال دیا کہ لیے رکھا گیا ہے،اس سے پہلے تصدیق کی گئی تھی کہ فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا ہے۔(جاری ہے) فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا، فیصل چوہدری سے کیسز اور دیگر قانونی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں۔رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ اڈیالہ جیل میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تجویز دی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، نواز شریف اور آصف زرداری مل بیٹھ کر قومی حکومت بنائیں ۔ لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کو نہیں بلایا گیا، سانحہ اے پی ایس کے بعد راحیل شریف نے جیسے قوم کو اکٹھا کر لیا تھا آج اسی اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کو مذاق بنا کر رکھ دیا گیا ہے، آصف زرداری آل پارٹیز کانفرنس بلائیں جس میں عمران خان، مولانا فضل الرحمان اور اور نواز شریف کو بلایا جائے۔ فواد...
    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ آصف زرداری، نواز شریف اور عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھیں، نئی قومی حکومت تشکیل دیں اور مل کر نئے وزیراعظم کا انتخاب کریں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سے کہتا ہوں کہ آپ صدر پاکستان ہیں، ایک آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، جس میں عمران خان، مولانا فضل الرحمٰن اور نواز شریف کو بلائیں۔انہوں نے کہا کہ کل قومی سلامتی کے اجلاس میں عمران خان اور نوازشریف نہیں گئے تو وہ کیا اجلاس ہوگا، پاکستان کا لیڈر تو عمران خان ہے اور اس کے بعد جو پاکستان میں بڑے لیڈر ہیں، وہ مولانا فضل الرحمٰن اور نواز شریف ہیں،...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مارچ ۔2025 )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگرعمران خان اور ہم دہشت گرد ہیں تو پھر بات ختم ہوگئی ہے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روزجب قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تو علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پہلے یہ طے کر لیں کہ دہشت گرد کون ہے ؟ .(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اس وقت انسداد دہشت گردی عدالتوں میں سب سے زیادہ پی ٹی آئی کے کیسز چل رہے ہیں اگر عمران خان اور ہم دہشت گرد ہیں پھر تو بات ختم ہو گئی ہے اگر 70 فیصد ووٹ لینے والی جماعت دہشت...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں مغلپورہ، زمان پارک اور جناح ہائوس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد حسین چوہدری کی عبوری ضمانت میں 16 اپریل تک توسیع کر دی ۔(جاری ہے) بدھ کے روز سماعت پر فواد حسین چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل نے موقف اپنایا کہ ایک ہی واقعہ کے الگ الگ مقدمات درج کئے گئے ہیں، ان سب کو یکجا کرنے کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔پراسیکیوشن کے مطابق فواد حسین چوہدری نے کارکنان کو جلا ئوگھیرا ئوپر اکسایا۔ تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ وہ شامل تفتیش ہو چکے ہیں۔پراسیکیوٹر...
    ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی اور ہم دہشت گرد ہیں تو پھر بات ختم ہوگئی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ کل جب قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تو علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پہلے یہ طے کر لیں کہ دہشتگرد کون ہے ؟  انہوں نے کہا کہ اس وقت انسداد دہشت گردی عدالتوں میں سب سے زیادہ پی ٹی آئی کے کیسز چل رہے ہیں ۔ اگر بانی پی ٹی آئی اور ہم دہشتگرد ہیں پھر تو بات ختم ہو گئی ہے ۔ اگر 70 فیصد ووٹ لینے والی جماعت...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی اور ہم دہشت گرد ہیں تو پھر بات ختم ہوگئی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ کل جب قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تو علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پہلے یہ طے کر لیں کہ دہشتگرد کون ہی انہوں نے کہا کہ اس وقت انسداد دہشت گردی عدالتوں میں سب سے زیادہ پی ٹی آئی کے کیسز چل رہے ہیں۔ اگر بانی پی ٹی آئی اور ہم دہشتگرد ہیں پھر تو بات ختم ہو گئی ہے۔ اگر 70 فیصد ووٹ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسائل کو مقامی سطح پر منتقل کرنا ضروری ہے ورنہ مسائل کا حل نہیں نکلے گا جبکہ صدر مملکت پولومیچ دیکھنا چھوڑ کر اے پی سی بلائیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی پاکستان کے اثاثے اور وفاق کی علامت ہیں. سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے معاملے پر صدر مملکت آصف زرداری کو آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی) بلانی چاہیے اور اس میں بانی پی ٹی آئی، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کو مدعو کرنا چاہیے تاکہ یہ فیصلہ ہو کہ بلوچستان...
    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے۔ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا سانحہ بلوچستان کا ہوا ہے، 120 لوگ ابھی تک اغوا ہیں، بلوچستان کسی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں، بلوچستان طویل عرصے سے اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں کر سکی اب اسکو سیاسی قوتوں کو واپس کر دینا چاہیے،  صدر آصف زرداری آل پارٹی کانفرنس بلائیں، بانی پی ٹی کی شرکت لازمی یقینی بنائیں، بانی پی ٹی آئی کے بغیر آل پارٹی کانفرنس کامیاب نہیں کی جا سکتی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام...
    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ میرے سے پارٹی ناراض نہیں ہے پارٹی ان لوگوں سے ناراض ہے جنھوں نے ہائی جیک کیا ہوا ہے، ایک سادہ سی بات ہے عمران خان کی رہائی میں یہ لوگ ناکام ہوئے ہیں، خیبر پختونخوا کی حکومت ناکام ہوئی ہے، جو لوگ ابھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ووٹ انھوں نے صرف عمران خان کے نام پر ہی دیے تھے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بزدار بھی تو عمران خان نے لگایا تھا، ہم ایک بزدار کو روتے تھے انھوں نے ہم پر چار پانچ لگا دیے ہیں۔ تجزیہ کار محسن بیگ نے کہا کہ میرا...