فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت میں پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کی عدالت نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گرفتار کر کے 30 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
فواد چوہدری کے خلاف جہلم میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اراضی منتقلی کا مقدمہ درج ہے۔
سابق وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے درج کر رکھا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فواد چوہدری
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔