کرپشن کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
کرپشن کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس) اسپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی نے کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودہری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
سابق وفاقی وزیر طلبی باوجود عدالت پیش نہیں ہو رہے تھے، جس پر انسداد رشوت ستانی عدالت جج خاور رشید نے فواد چودہری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوے مقدمے کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔
دوران سماعت، چالان پیش نا کرنے پر بھی عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر تفتیشی افسر چالان پیش کریں۔
مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن جہلم نے درج کیا تھا، مقدمے میں اراضی حصول کے لیے بھاری رشوت کا الزام ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسوئی ناردرن گیس کے کوہ پیما کا ایک اور تاریخی سفر: اشرف سدپارہ کی نانگا پربت سر کرنے کے لیے روانگی سوئی ناردرن گیس کے کوہ پیما کا ایک اور تاریخی سفر: اشرف سدپارہ کی نانگا پربت سر کرنے کے لیے روانگی ثناء یوسف قتل کیس: ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا آفیسر ایسوسی ایشن کی کاوش کام کر گئیں، آفیسران اور بورڈ ممبران کو عید الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری ،دستاویز سب نیوز پر کم عمر لڑکی کی شادی کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج چین اور امریکہ کا اختلافات کے خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق ایران کے سرحدی شہر سرباز میں 2 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کے وارنٹ گرفتاری جاری کے لیے
پڑھیں:
’تم ایک سیاسی جنازہ بن چکے ہیں‘: رؤف حسن نے فواد چوہدری کو بھگوڑا قرار دے دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما رؤف حسن نے فواد چوہدری کو پی ٹی آئی کا بھگوڑا قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ فواد چودہری کو پارٹی کے ساتھ غداری کرنے کی پاداش میں 23 جون 2023 کو پی ٹی آئی سے نکالا جا چکا ہے۔
I am posting this to establish the credentials of @fawadchaudhry: because of your treacherous conduct, you were expelled from the party on June 23, 2023. You’re now a “sayasi janaza” begging for political space. There’s no place for deserters & touts in the party. Adieus! pic.twitter.com/rNI6fgJmuX
— Raoof Hasan (@RaoofHasan) November 4, 2025
انہوں نے فواد چوہدری کو مخاطب کرت ہوئے کہاکہ اب تم ایک سیاسی جنازہ بن چکے ہیں، اور سیاست میں اپنی جگہ بنانے کے لیے بھیک مانگ رہے ہیں۔
رؤف حسن نے واضح کیاکہ پارٹی میں بھگوڑوں اور خوشامدیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہر در سے دھتکارے جانے کے بعد فواد چوہدری نے کسی نہ کسی طرح سیاسی اہمیت حاصل کرنے کی کوشش کی۔ اب ایک بھاگتے ہوئے چوہے کا آخری ٹھکانہ وہی تاریک بل ہے جہاں سے صرف گالی ہی نکلتی ہے۔
رؤف حسن نے کہاکہ یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ تم وہی کچھ کر رہے ہو جس کی تم سے توقع تھی، کیوں کہ تمہیں اس کی عادت ہے۔
انہوں فواد چوہدری کے لیے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا: ’اپنے اسی بل میں خوش رہو اور اس بدبو میں جیو جو تمہارا مستقل حصہ بن چکی ہے۔‘
After being shoed away by every prospect that @fawadchaudhry has tried to latch on to for gaining some political relevance, the last resort of a scurrying rat is to plunge into the dark hole inhabiting abuse. So, it does not come as a surprise that, rather than speak logically…
— Raoof Hasan (@RaoofHasan) November 3, 2025
واضح رہے کہ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری خود کو پی ٹی آئی کا حصہ شمار کرتے ہیں، اور ان کا دعویٰ ہے کہ وہ عمران خان کی رہائی کے لیے کردار ادا کررہے ہیں۔
فواد چوہدری بار ہا پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کرتے ہوئے یہ کہہ چکے ہیں کہ یہ غیرمتعلقہ لوگ ہیں، عمران خان کو رہا کرانا ان کے بس کی بات نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی رؤف حسن عمران خان رہائی فواد چوہدری وی نیوز