کراچی(اوصاف نیوز)شہر قائد چار دن سے زلزلوں کی زد میں ہے، جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ اتوار سے اب تک 21 زلزلے محسوس کیے جا چکے ہیں، جس سے شہری خوف زدہ ہیں۔

قائدآباد، شاہ لطیف ٹاؤن بھینس کالونی، ڈی ایچ اے سٹی، کورنگی اور دیگر علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث عوام خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.

1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی تقریباً 80 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ملیر سے تقریباً 10 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا۔

یاد رہے کہ اتوار کی شام سے کراچی میں زلزلوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو ابھی تک تھم نہیں سکا، زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے شہری شدید خوف میں مبتلا ہیں۔
اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بارشوں کا امکان، موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

کراچی میں زلزلوں کی لہر، کیا تاریخ میں ایسی کوئی مثال ملتی ہے؟

کراچی:

شہر قائد میں یکم جون سے اب تک 19 زلزلے آئے، جس میں سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ 3.6 ریکارڈ کیا گیا۔

ارلی سونامی وارننگ سیل کراچی نے زلزلوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ 3.6 ریکارڈ کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی جبکہ شہر میں سب سے کم شدت کا زلزلہ 2.1 ریکارڈ کیا گیا۔

زلزلے کے 11 جھٹکے ضلع ملیر میں ریکارڈ ہوئے جبکہ دیگر زلزلے کے جھٹکے کورنگی کے جنوب مغربی  حصے اور ڈی ایچ اے کے شمال مشرقی حصے میں محسوس کیے گئے۔

ارلی سونامی وارننگ سیل کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں زلزلے آنے سے متعلق کراچی کی تاریخ میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی، یہ غیر معمولی ہے۔

شہر میں مسلسل زلزلوں کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں بھی خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں جمعرات کو بھی دو زلزلے ریکارڈ، پانچ روز میں مجموعی تعداد 29 ہوگئی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
  • کراچی پھر لرز اٹھا ،تین روز میں زلزلوں کی تعداد 19 ہوگئی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلہ
  • کراچی، زلزلوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زمین لرز اٹھی، شہری خوف زدہ
  • کراچی مسلسل تیسرے روز بھی زلزلوں کی زد میں، تعداد 19ہوگئی، شہریوں میں خوف و ہراس
  • کراچی میں زلزلوں کی لہر، کیا تاریخ میں ایسی کوئی مثال ملتی ہے؟
  • کراچی میں اتوار سے اب تک 18 بار زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
  • شہر قائد پھر لرز اٹھا، کراچی میں دو روز میں 11 واں زلزلہ