Juraat:
2026-07-24@10:12:15 GMT

کراچی پھر لرز اٹھا ،تین روز میں زلزلوں کی تعداد 19 ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT

کراچی پھر لرز اٹھا ،تین روز میں زلزلوں کی تعداد 19 ہوگئی

شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،19واں زلزلہ دن 11 بج کر 34 منٹ پر آیا
ریکٹر اسکیل پر شدت 2۔5 ریکارڈجبکہ گہرائی 30 کلو میٹر تھی، کورنگی میں صبح بھی زلزلہ آیا

کراچی پھر لرز اٹھا۔گزشتہ تین روز کے دوران آنے والے زلزلوں کی تعداد 19 ہوگئی، مسلسل آنے والے زلزلوں کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ شہر قائد میں 19واں زلزلہ دن11 بج کر 34 منٹ پر آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 2۔5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی کے شمال مشرق میں 15 کلو میٹر کی دوری پر تھا۔اس سے قبل، کورنگی میں صبح بھی زلزلہ آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3۔2 رہی جبکہ گہرائی 11 کلومیٹر زیر زمین تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ صبح 6 بجکر 42 منٹ پر ریکارڈ ہوا، جس کا مرکز کورنگی کے جنوب مغرب میں 29 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔اسی طرح، شہر کے مختلف علاقوں میں پیر کی رات 8 بج کر 49 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔لانڈھی، کورنگی، ملیر سمیت دیگر علاقوں کے شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے اور وہ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3۔0 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین 13 کلومیٹر اور مرکز ڈی ایچ اے کے مشرق سے 30 کلومیٹر دور تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ریکٹر اسکیل پر

پڑھیں:

کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔

ڈاکٹر آکاش قتل کے گرفتار تینوں ملزمان ڈاکو فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔

ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر پھر مرکز نگاہ
  • ایرانی ٹماٹر بھی ریلیف نہ لا سکے، کراچی میں قیمتیں آسمان پر
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار