کراچی، میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری، ٹریفک پولیس نے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے تاہم سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بوندا باندی کا سلسلہ ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، برنس روڈ، اور صدر کے علاقوں میں دیکھا گیا، جبکہ شارع فیصل، ڈیفنس، کورنگی روڈ، قیوم آباد، محمود آباد اور کورنگی میں بھی بوندا باندی جاری ہے۔
مزید برآں ملیر، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، ناظم آباد اور نیو کراچی سمیت دیگر علاقوں میں بھی ہلکی بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گاڑیوں کی اسپیڈ کم رکھیں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ برقرار رکھیں۔
ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اچانک بریک لگانے سے گریز کریں کیونکہ گیلی سڑکوں پر پھسلن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔