کیکو شاردا نے دی کپل شرما شو چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
بھارتی میڈیا میں یہ خبریں چل رہی تھیں کہ کامیڈین کیکو شاردا، جو دی کپل شرما شو کے مقبول رکن ہیں، اب شو کو چھوڑنے والے ہیں اور ایمازون پر نشر ہونے والے ایک نئے کامیڈی شو میں نظر آئیں گے۔
لیکن اب کیکو شاردا نے ان خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کہیں نہیں جا رہے اور ہمیشہ کپل شرما شو کا حصہ رہیں گے۔
یہ افواہیں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب کیکو اور کرشنا ابھیشیک کی ایک مبینہ لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اس ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کیکو نے انسٹاگرام پر کرشنا کے ساتھ ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی اور لکھا:
یہ بندھن کبھی نہیں ٹوٹے گا، وہ جھگڑا صرف ایک پرینک تھا۔”
View this post on Instagram
A post shared by Kiku Sharda (@kikusharda)
مداحوں نے اس وضاحت پر اطمینان کا اظہار کیا اور خوشی ظاہر کی کہ کیکو ابھی بھی دی کپل شرما شو کا حصہ ہیں۔
یاد رہے، اس سے پہلے کرشنا ابھیشیک، سنیل گروور اور سمنونا چکرورتی بھی مختلف اوقات میں شو چھوڑ چکے ہیں، لیکن مداحوں کے اصرار پر کرشنا اور سنیل گروور دوبارہ ٹیم میں شامل ہوگئے تھے۔
Post Views: 6.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کپل شرما شو
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔