اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے اداکار یوگیش تریپاٹھی، جو ڈرامہ بھابھی جی گھر پر ہیں میں اپنے کردار ہاپو سنگھ سے شہرت پا چکے ہیں، ایک وقت وہ اداکار تھے جو ممبئی کی سڑکوں پر قلم فروخت کرنے پر مجبور تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوگیش تریپاٹھی کے پاس کبھی رہنے کو گھر نہیں تھا اور وہ ممبئی کے چھترپتی شیواجی ٹرمینل ریلوے اسٹیشن پر راتیں گزارتے تھے۔

یوگیش 2004 میں اداکار بننے کا خواب دل میں لیے اتر پردیش سے ممبئی منتقل ہوئے۔ اخراجات پورے کرنے کے لیے اسٹیج پر بطور بیک گراؤنڈ آرٹسٹ کام کیا اور سڑکوں پر قلم فروخت کیے۔ ان کے مطابق وہ اپنے گھر والوں کو یہ کہہ کر مطمئن کرتے رہے کہ وہ کمپیوٹر کورس کر رہے ہیں، جبکہ اصل میں تھیٹر میں مصروف تھے۔

2007 میں یوگیش کو پہلا موقع ایک اشتہار کے ذریعے ملا، جس کے بعد انہیں مشہور ڈرامے ایف آئی آر میں کردار کرنے کا موقع بھی ملا۔ پھر کئی پروجیکٹس کے بعد وہ بھابھی جی گھر پر ہیں کا حصہ بنے جہاں ہاپو سنگھ کے کردار نے انہیں کامیڈی اداکار کے طور پر پہچان دی۔

آج یوگیش تریپاٹھی چار گھروں کے مالک ہیں اور ماہانہ تقریباً 24 لاکھ روپے کماتے ہیں۔ یوگیش کا کہنا ہے کہ یہ مقام انہوں نے سخت محنت اور لگن سے حاصل کیا اور اب بھی اپنے فن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔

Post Views: 3.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق

— فائل فوٹو

اسکردو میں کچورا جھیل میں سیاح گر کر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش جھیل سے نکال لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیلفی بناتے ہوئے جھیل میں گرنے والے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان جھیل میں جا گرا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ جانیے
  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان
  • فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا
  • ٹنڈولکر سمیت بھارتی کھلاڑی بھی مودی مخالف احتجاج کرنے والوں ہے حق میں سامنے آگئے
  • چینی چڑیا گھر میں جانور گرمی کی شدید لہر سے کیسے محفوظ رہتے ہیں؟
  • ’چاہیں تو گھر سے کھانا بھجوا دوں‘، سلمان خان کی سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل
  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد