آئی فون 17 ایئر سمیت ایپل کمنی اپنی نئی مصنوعات کب متعارف کرائے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنی سالانہ تقریب ’آ ڈروپنگ 9‘ ستمبر کو منعقد کر رہی ہے، جس میں نئی مصنوعات کی رونمائی متوقع ہے۔
اس تقریب میں سب سے زیادہ توجہ آئی فون 17 سیریز پر ہوگی جس کے 4 ماڈلز پیش کیے جانے کا امکان ہے، جن میں ایک بالکل نیا ماڈل آئی فون 17 ایئر بھی شامل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ آئی فون کمپنی کا اب تک کا سب سے پتلا ڈیوائس ہوگا جس کی موٹائی محض 5.
یہ بھی پڑھیں: ایپل کے ورچوئیل اسسٹنٹ کو گوگل کا جیمینی اے آئی چلائے گا، رپورٹ
رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 پرو اور پرو میکس میں ایپل کی طاقتور اے 19 پرو چپ نصب ہوگی اور کیمرہ سسٹم مزید بہتر بنایا جائے گا۔
کمپنی 2 سال بعد ایک بار پھر ایلومینیم فریم استعمال کرے گی تاکہ فون کی گرمی کم کی جا سکے، نیا ماڈل آئی فون 17 ایئر صرف ای سم کے ساتھ دستیاب ہوگا، کیونکہ اس میں فزیکل سم کارڈ سلوٹ شامل نہیں کیا جائے گا۔
اس سالنہ تقریب میں ایپل واچ کی نئی سیریز بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، ایپل واچ سیریز 11 اور ایپل واچ الٹرا 3 بڑی اسکرین، بہتر بیٹری اور ممکنہ سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی جیسی خصوصیات کے ساتھ پیش کی جا سکتی ہیں۔
مزید پڑھیں: ایپل سستا ترین میک بک لانچ کرنے کے لیے تیار، ممکنہ قیمت کیا ہوگی؟
اسی تقریب میں ایئر پوڈز پرو 3 بھی متعارف کیے جانے کی توقع ہے، جن میں نئی ایچ 3 چپ، مزید مؤثر شور منسوخی اور دل کی دھڑکن چیک کرنے جیسی خصوصیات شامل ہو سکتی ہیں۔
ایپل اپنے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 26 کا اعلان بھی کر سکتا ہے، جس میں جدید ڈیزائن اور مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچرز شامل ہوں گے۔ کمپنی کی نئی ایپل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی سے ورچوئل اسسٹنٹ سری کو بھی مزید طاقتور بنایا جائے گا۔
تقریب کے بعد نئے آئی فونز کے پری آرڈر 12 ستمبر سے شروع ہونے اور 19 ستمبر تک مارکیٹ میں دستیابی متوقع ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریٹنگ سسٹم آئی فون 17 ایئر ایئر پوڈز ایپل ایپل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی ایپل واچ سیریز ایچ 3 چپ ٹیکنالوجی کمپنی دھڑکن سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی مصنوعی ذہانت ورچوئل اسسٹنٹذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آپریٹنگ سسٹم ا ئی فون 17 ایئر ایئر پوڈز ایپل ٹیکنالوجی کمپنی دھڑکن سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی مصنوعی ذہانت ورچوئل اسسٹنٹ ا ئی فون 17 ایئر
پڑھیں:
وزیراعظم سے ملنے کی فرمائش، شہباز شریف نے طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی تقریب کے دوران ایک طالبہ درجان بی بی کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ تقریب میں اپنی تقریر کے دوران ایک طالبہ نے وزیراعظم سے ملنے کی فرمائش کی۔ وزیراعظم نے طالبہ کو بلایا اور اٹھ کر طالبہ کو اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔ وزیراعظم نے طالبہ کے سر پر پیار دیا اور تمام حاضرین نے تالیاں بجائیں، شہباز شریف نے بھی تالیاں بجائیں اور طالبہ کی حوصلہ افزائی کی۔