Express News:
2025-09-17@21:44:21 GMT
جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
کراچی:
سیرین ایئر کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔
سیرین ایئر کے طیارے میں اچانک تیکنیکی خرابی پر طیارے کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
سیرین ایئر کے کپتان نے طیارہ بحفاظت کراچی ایئرپورٹ لینڈ کیا، طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔
طیارے کی جانچ کرنے پر معلوم ہوا کہ ایندھن لیک ہو رہا ہے۔ سی اے اے انسپکٹرز نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی جبکہ طیارے کی مرمت کے لیے ایئرلائن انجینئرز نے بھی اپنا کام شروع کر دیا۔
مسافر طیارے میں زیادہ تر عمرہ زائرین سوار ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کراچی ایئر
پڑھیں:
لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم فوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیروزوالا میں گرینڈ آپریشن کے دوران 12ہزار 134لیٹر تیار جعلی کولڈ ڈرنکس،3200ناقص بوتلیں، 80کلو لیبل، 90کلو چینی،کیمیکلز،فلیور تلف کر دیئے ۔ فلنگ مشین، 5سلنڈر، واٹر ٹینک اور 5ڈرم ضبط کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا ۔(جاری ہے)
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، مختلف معروف برانڈز کی جعلی ڈرنکس کی تیاری کی جارہی تھی ،بغیر منظور شدہ فارمولا ،نل کے پانی میں کیمیکلز ڈال کر جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کی جا رہی تھی۔ خوراک کا کاروبار بغیر فوڈ اتھارٹی لائسنس چھپ کر کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جعلی کولڈ ڈرنکس کا استعمال گردے اور جگر کو متاثر کرسکتا ہے۔